news
پنجاب کابینہ میں توسیع، نواز شریف نے ناموں کی منظوری دے دی
پنجاب کابینہ میں توسیع کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ارکان اسمبلی کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی مزید وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نواز شریف نے ارکان اسمبلی کے ناموں کی منظوری دی ہے، جن میں سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، افتخار حسین، اور رانا محمد ارشد شامل ہیں۔ بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشاءاللہ بٹ، اور ایوب گادھی بھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔ ملک اسدعلی کھوکھر، ملک آصف بھا، اسامہ لغاری، اور شعیب صدیقی کے نام بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کے لیے شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں۔ کابینہ کے نئے ارکان کی حلف برداری بھی رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔
چند روز قبل ہی وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں بھی ایک ساتھ بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کابینہ میں یہ اضافہ اس وقت کیا گیا ہے جب حکومت معاشی مشکلات کے باعث اپنے اخراجات میں کمی کرنے کے دعوے کر رہی ہے۔ ایک جانب کئی وزارتوں اور ہزاروں ملازمتوں کو ختم کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب وفاقی کابینہ میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء بھی اہمیت کے حامل ہیں۔
news
پنجاب حکومت کا فیک نیوز کے خلاف ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فیک نیوز کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے پنجاب میں اسپیشل ویب پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ویب پورٹل کے ذریعے تمام سرکاری محکمے بروقت اور درست معلومات فراہم کریں گے تاکہ عوام کو جھوٹی خبروں سے بچایا جا سکے۔
سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ کے احکامات پر چیئرمین پی آئی ٹی بی کو 24 گھنٹے میں پورٹل تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
اس کے علاوہ، جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈز کے قیام پر بھی غور جاری ہے، جبکہ انٹرنل سیکیورٹی کے لیے ایک علیحدہ فنڈ قائم کرنے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی۔
یہ اقدام سوشل میڈیا پر پھیلنے والی فیک نیوز اور افواہوں کے خلاف حکومت پنجاب کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے۔
news
پاسورڈز کا بحران: ایک سال میں 19 ارب سے زائد پاسورڈ لیک، 94% دوبارہ استعمال شدہ
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اپریل 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان 19 ارب سے زائد پاسورڈز لیک ہوئے، جسے انہوں نے ایک سنگین “سائبر سیکیورٹی بحران” قرار دیا ہے۔
تحقیق کے مطابق 94 فیصد پاسورڈز دوبارہ استعمال کیے گئے یا کاپی شدہ تھے، جبکہ صرف 6 فیصد (تقریباً 1.14 ارب) پاسورڈز منفرد پائے گئے۔
ماہرین کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد ایسے کمزور پاسورڈز استعمال کرتی ہے جو یاد رکھنا آسان ہوں، جیسے “password” اور “admin”۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ 4 فیصد پاسورڈز میں “1234” جیسا آسان تسلسل استعمال کیا گیا، جبکہ 8 فیصد پاسورڈز میں لوگوں کے نام شامل تھے۔
سائبر نیوز کی ریسرچر نیرنگا کے مطابق “کمزور اور دوبارہ استعمال شدہ پاسورڈز اب ایک عالمی وبا بن چکے ہیں”۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔