Connect with us

کاروبار

عالمی منڈی میں نرخ بڑھ گئے، پٹرول 7 روپے 45 پیسے، ڈیزل 9 روپے 56 پیسے لڑ مہنگا۔

Published

on

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،وزارت خزانہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 265روپے 61پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت277روپے 45 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے آئندہ 15 روز کے لیے ہوگیا ہے، قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رحجان کے تناظر میں کیاگیا ہے،زرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کر دی

Published

on

فچ رپورٹ

کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے فچ ریٹنگز نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، جس کے تحت طویل مدتی آئی ڈی آر ریٹنگ بی مائنس سے بڑھا کر ٹرپل سی پلس کر دی گئی ہے۔

فچ ریٹنگ نے پاکستان کی طویل مدتی فارن کرنسی ریٹنگ آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔

جاری رکھیں

news

بھارت اور چین کے تجارتی تعلقات میں بہتری، 2024 میں تجارت 118.4 بلین ڈالر سے تجاوز

Published

on

برکس

بھارت اور چین کے درمیان فاصلے کم ہوتے جا رہے ہیں، اور برکس کے بانی اراکین ہونے کے ناطے، دونوں ممالک باہمی تجارت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ 2020 میں سرحدی تنازعے کے بعد بند ہونے والی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشیٹو کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 2024 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت 118.4 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ چین سے بھارت کی درآمدات 3.24 فیصد بڑھ کر 101.7 بلین ڈالر ہو جائیں گی، جبکہ بھارت سے چین کو برآمدات 8.7 فیصد بڑھ کر 16.67 بلین ڈالر تک پہنچیں گی۔

سال 2023 میں امریکا بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا، مگر 2024 میں چین نے ایک بار پھر اس مقام پر قبضہ کر لیا ہے۔ گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشیٹو (جی ٹی آر آئی) کی رپورٹ کے مطابق، بھارت نے 2024 میں چین سے 2.2 بلین ڈالر مالیت کی لیتھیئم آئن بیٹریاں خریدیں، جو کہ خطے کی درآمدات کا 75 فیصد ہیں۔ اس کے علاوہ، ٹیلی کام آلات اور فون سے متعلق 44 فیصد درآمدات بھی چین سے آتی ہیں، جن کی مالیت تقریباً 4.2 بلین ڈالر ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2021 میں کشیدہ تعلقات کے باوجود، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات متاثر نہیں ہوئے، اور اس دوران بھارت نے چین سے 58.7 بلین ڈالر مالیت کا سامان درآمد کیا، جو کہ امریکا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت سے زیادہ ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~