news
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پولیس کو روڈ ڈکیتی کی وارداتیں فوری طورپر روکنے کا ٹاسک دے دیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا سڑکوں پر محفوظ سفر کیلئے اقدامات یقینی بنانے کا حکم
ہر ضلع میں کرائم کی شرح کو ہرصورت نیچے لانے کی ہدایت
پنجاب کے ہر علاقے میں ہاٹ سپاٹ ایریازختم کرنے کیلئے ایکشن شرو ع کرنے کا حکم
تاجر اوردوکانداوں کا تحفظ بنانے کیلئے ڈکیتی کی وارداتوں کا سدباب کیا جائے۔
چھوٹے بڑے شہروں کے روڈز پر ڈکیتی اوردیگر جرائم قطعاً قابل قبول نہیں۔
پنجاب کی ہر سڑک،گلی محلے کو محفوظ بنانا ہوگا،کسی کوجرم کرنے کی جرات نہ ہو۔
کسی روڈ پر ڈکیتی اورجرائم کی صورت میں متعلقہ پولیس افسران ذمہ دار ہوں گے۔
عورتیں اوربچے ریڈ لائن ہیں، ان کے خلاف جرائم کو ہر صورت روکا جائے۔مریم نوازشریف کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ پیش
پولیس افسروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے مقررہ اشارئیے(کے پی آئی)کا جائزہ بھی لیا گیا
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،ایڈیشنل آئی جی اوردیگر افسران بھی موجودتھے
head lines
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران 13 غیر ملکی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، اور سکیورٹی فورسز نے مکمل بیخ کنی کے لیے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم اور صدر مملکت نے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے سکیورٹی فورسز کے عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کو دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔
head lines
پاکستان میں گوگل والٹ کی ممکنہ لانچ سے صارفین میں جوش و خروش
گوگل والیٹ، جو کہ ایک ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ہے، جلد پاکستان میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق، گوگل کی ڈیجیٹل والیٹ سروس جلد شروع ہونے والی ہے، کیونکہ ڈویلپرز کی جانب سے ایک لیک شدہ نوٹس میں اس کی ترقی کی تفصیل سامنے آئی ہے۔
“پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں گوگل کی ڈیجیٹل والیٹ سروس جلد متعارف کرائی جائے گی”، نوٹس میں کہا گیا۔
اگرچہ گوگل نے ابھی تک اس کی باضابطہ لانچ کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی، مگر یہ خبر پاکستانی صارفین میں جوش و خروش کی لہر پیدا کر چکی ہے۔
پاکستان کے علاوہ، گوگل والیٹ کی سروسز جلد ایلسلوار، مصر، وینیزویلا، برمودا اور کمبوڈیا میں بھی شروع ہونے والی ہیں۔
گوگل والیٹ پہلے گوگل پیے کے نام سے جانا جاتا تھا، جو ایک ڈیجیٹل والیٹ اور پیمنٹ سسٹم ہے، جو تیز اور زیادہ محفوظ لین دین کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
گوگل والیٹ میں صارفین اپنے بینک کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹز اور دیگر ڈیجیٹل پاسز کو اسٹور کر سکتے ہیں، جو کہ ایک عام بٹوے کی طرح ہوتا ہے۔ یہ ایپ انکرپشن اور ڈیوائس سیکیورٹی فیچرز کا استعمال کرتی ہے تاکہ ذاتی معلومات کی حفاظت کی جا سکے۔
گوگل والیٹ ان افراد کے لیے ایک قابل اعتماد آپشن ہے جو فزیکل کارڈز کے بجائے موبائل پیمنٹس کو اپنانا چاہتے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں