Connect with us

news

پاکستان کا نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک منظور | افغانستان، ایران، روس سے تجارت

Published

on

ٹر ٹریڈ فریم

بارٹر ٹریڈ فریم ورک پاکستان میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کو مزید آسان اور شفاف بنایا جا سکے۔
وفاقی کابینہ نے نئے بزنس ٹو بزنس بارٹر ٹریڈ میکنزم کی توثیق کر دی ہے اور وزارتِ تجارت نے ترمیم شدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق بارٹر ٹریڈ کا دورانیہ 90 دن سے بڑھا کر 120 دن کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے امپورٹ ایکسپورٹ پالیسی میں نئی ترامیم شامل کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا ہے کہ تجارت کی اجازت درآمد و برآمد کی مالیت کے حساب سے دی جائے گی۔

کسٹمز حکام سہ ماہی بنیادوں پر اس عمل کی نگرانی کریں گے۔ پاکستانی تاجروں کو ہر تین ماہ بعد درآمد اور برآمد کی مالیت برابر کرنا لازم ہوگا۔ مقررہ مدت میں حساب برابر نہ ہونے کی صورت میں اجازت نامہ منسوخ تصور کیا جائے گا۔

ایک اہم تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط ختم کر دی گئی ہے، اب درآمد اور برآمد ایک ساتھ کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ نجی اداروں کو کنسورشیم بنانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ اگر کوئی کمپنی ٹیکس کی ادائیگی میں کوتاہی کرے یا قانون کی خلاف ورزی کرے تو پوری کنسورشیم کے خلاف کارروائی ممکن ہوگی۔

ترمیم شدہ بارٹر ٹریڈ پالیسی کے مطابق اب برآمد کنندگان کو بھی نظام میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پرانے ذیلی پیراگراف حذف کر دیے گئے جبکہ نئے شامل کیے گئے ہیں۔
نئے فریم ورک کا بنیادی مقصد بارٹر ٹریڈ کو زیادہ عملی، مؤثر اور کاروبار دوست بنانا ہے۔ مخصوص فہرست کو ختم کر کے سسٹم کو عام امپورٹ و ایکسپورٹ پالیسی سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

وزیراعظم یوتھ پروگرام کا ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ آغاز

Published

on

By

وزیراعظم یوتھ پروگرام

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر میں اسپیشلائزڈ ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔ چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 200 ٹرینرز کو مصنوعی ذہانت، ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ڈیٹا اینالٹکس جیسے جدید شعبوں میں آن لائن تربیت دی جائے گی۔ یہ پروگرام نیوٹیک، یونی سروسز انٹرنیشنل اور آئی ٹی ایم سی چائنا کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت تربیت مکمل کرنے والے شرکاء کو پاکستان اور چین کے اداروں کی مشترکہ اسناد دی جائیں گی۔ رانا مشہود نے کہا کہ یہ اقدام ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

جاری رکھیں

news

ایمیزون ویب سروسز میں خرابی، ہزاروں ویب سائٹس بند

Published

on

By

ایمیزون ویب سروسز

امریکا میں ایمیزون ویب سروسز (AWS) میں اچانک آنے والی خرابی کے باعث دو ہزار سے زائد ویب سائٹس بند ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق رابن ہڈ اور وینمو جیسے بڑے پلیٹ فارم بھی متاثر ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسئلہ امریکا کے مشرقی حصے میں ڈی این ایس سسٹم کی خرابی کے باعث پیدا ہوا۔ ایمیزون کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی اس مسئلے سے آگاہ ہے اور خرابی کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ اس تکنیکی مسئلے کے باعث یو ایس ایسٹ سے منسلک عالمی سروسز بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

Copyright © 2024 Sahafat Group of Publications . Powered by NTD.

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~