Connect with us

news

فیلڈ مارشل عاصم منیر : شہداء کا خون قومی طاقت کی بنیاد ہے

Published

on

فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء کا خون ہماری قومی قوت کی بنیاد ہے اور ہم ان کے احسانات کا بدلہ کبھی نہیں چکا سکتے۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں شہید میجر سید معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد کہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر معیز نے دشمن کی شدید مزاحمت کے باوجود دلیری سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اور اپنی قربانی سے بہادری، حب الوطنی اور ایثار کی اعلیٰ روایات کو زندہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم غم اور فخر کے ملے جلے جذبات کے ساتھ متحد ہے اور شہید کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کے خلاف ہر دم تیار ہے اور قوم کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ شہید میجر معیز عباس شاہ کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و سول افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں شہید کی میت ان کے آبائی علاقے چکوال روانہ کر دی گئی جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔










news

خلانوردوں کی بینائی متاثر: خلا سے واپسی پر نیا طبی چیلنج سامنے آگیا

Published

on

خلانوردوں

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے طویل مشن مکمل کر کے زمین پر واپس آنے والے خلانوردوں کی بینائی میں تبدیلی کا انکشاف ہوا ہے، جو سائنس دانوں کے لیے باعثِ تشویش بن چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تقریباً 70 فیصد خلانورد اس مسئلے کا شکار ہوتے ہیں، جن میں نظر کی کمزوری، تحریر دھندلی دکھائی دینا اور دور کی چیزیں صاف نہ دیکھ سکنے جیسی علامات شامل ہیں۔

یہ مسئلہ پہلی بار ناسا کی خلانورد ڈاکٹر سارہ جانسن نے اس وقت اجاگر کیا جب وہ چھ ماہ کا خلائی مشن مکمل کر کے لوٹیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تحریریں جو مشن سے پہلے بالکل واضح دکھائی دیتی تھیں، واپسی پر دھندلی ہو گئیں۔

یہ کیفیت وقتی نہیں بلکہ بعض کیسز میں کئی سالوں تک برقرار رہ سکتی ہے۔ اسے “اسپیس فلائٹ ایسوسی ایٹڈ نیورو-اوکیولر سنڈروم (SANS)” کا نام دیا گیا ہے۔ ناسا کے سائنس دان اب اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ خلا میں موجود مائیکرو گریویٹی یعنی کششِ ثقل کی غیر موجودگی انسانی جسم، خاص طور پر آنکھوں اور دماغ پر کس طرح اثر ڈالتی ہے۔

زمین پر کششِ ثقل جسمانی مائعات کو نیچے کی جانب کھینچتی ہے، جب کہ خلا میں یہی مائعات جسم کے بالائی حصے خصوصاً چہرے اور کھوپڑی میں جمع ہونے لگتے ہیں، جس کے نتیجے میں چہرے کا سوج جانا اور دماغ پر دباؤ بڑھ جانا جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔ یہ مسائل نہ صرف خلانوردوں کی صحت کے لیے خطرہ ہیں بلکہ مستقبل میں مریخ یا دیگر سیاروں تک طویل مشنوں میں بڑی رکاوٹ بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔

جاری رکھیں

news

بلیک ہول سے بچنے والا پہلا ستارہ: ماہرینِ فلکیات کا حیران کن مشاہدہ

Published

on

طاقتور بلیک ہول

تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرینِ فلکیات پر مشتمل بین الاقوامی ٹیم نے فلکیاتی تاریخ کے ایک نایاب منظر کا مشاہدہ کیا ہے، جس میں ایک ستارہ سپر میسو بلیک ہول کی تباہ کن کشش سے بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ دو برس قبل سائنسدانوں نے AT 2022dbl نامی ستارے کی چمک کو اس وقت ریکارڈ کیا جب وہ ایک بلیک ہول کی زد میں آیا۔ حیرت انگیز طور پر، دو سال بعد اسی مقام سے ویسی ہی چمک دوبارہ دیکھی گئی، جس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ستارہ مکمل طور پر تباہ ہونے کے بجائے بلیک ہول سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ یہ واقعہ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ پہلا مصدقہ موقع ہے جب کسی ستارے کو بلیک ہول سے فرار حاصل ہوتا دیکھا گیا ہے۔ اس انقلابی تحقیق کی قیادت ڈاکٹر لیڈیا میکریائینی نے کی، جبکہ وائز آبزرویٹری کے ڈائریکٹر اور آسٹروفزکس فیکلٹی کے پروفیسر آئیر ارکاوی نے اسے سپروائز کیا۔ دیگر محققین میں پروفیسر اہد ناکر، طلبہ سارا فارس، یائل ڈیگانی اور مختلف عالمی سائنس دان شامل تھے، جنہوں نے اس حیران کن مظہر کو سائنسی ریکارڈ کا حصہ بنایا۔

جاری رکھیں

Trending

` 1 2 3 4 5 6 7 8 9 0 - = backspace
@ ط ص ھ د ٹ پ ت ب ج ح ] [
caps lock م و ر ن ل ہ ا ک ی ؛ ' enter
shift ق ف ے س ش غ ع ، ۔ / shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~