news
نیویارک ٹائمز کی نظر میں مردِ آہن: جنرل عاصم منیر کا بھارت کو دو ٹوک پیغام

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پاکستان کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو مردِ آہن قرار دیتے ہوئے ان کی قائدانہ صلاحیتوں، جرات مندانہ بیانات اور عملی اقدامات کو سراہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جنرل عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کے پس منظر میں جس انداز سے فرنٹ لائن پر لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا، وہ ایک مثالی مثال ہے۔
بھارتی مہم جوئی پر دوٹوک پیغام:
نیویارک ٹائمز کے مطابق حالیہ جنگی مشقوں کے دوران جنرل عاصم منیر نے ٹینک پر چڑھ کر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ:
“بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری، بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔”
ان کا یہ بیان نہ صرف پاکستانی افواج کے عزم و حوصلے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ دشمن کو بروقت و واضح پیغام بھی ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
قومی اتحاد کا مرکز:
اخبار کے مطابق جنرل عاصم منیر نے نہ صرف فوج کو متحد رکھا بلکہ سیاسی و معاشی مشکلات میں گھرے عوام کو بھی یکجہتی کا پیغام دیا۔ ان کی شخصیت قومی اتحاد کی علامت بنتی جا رہی ہے۔
ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ:
چند روز قبل جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منگلا سٹرائیک کور کی مشقوں “ہیمر اسٹرائیک” کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فوجی جوانوں کے بلند حوصلے، جنگی مہارت اور جذبۂ جہاد کو سراہتے ہوئے کہا:
“ہمارے افسر اور جوان پاک فوج کی آپریشنل برتری کی عملی تصویر ہیں۔”
بھارت کو سخت وارننگ:
جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں بھارت کو متنبہ کیا کہ:
“کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری، شدید اور فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کریں گی۔”
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے، لیکن قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری مکمل اور عزم غیرمتزلزل ہے۔
نیویارک ٹائمز کی یہ رپورٹ عالمی سطح پر پاکستان کے عسکری مؤقف اور قیادت کے واضح پیغام کی عکاسی کرتی ہے، جو بلاشبہ موجودہ صورتحال میں ایک مضبوط اور پُراعتماد موقف کی نمائندگی ہے۔
news
ملائیکہ اروڑہ کا دوسری شادی کی خواہش کا اظہار

بالی ووڈ اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف ڈانسر و ماڈل ملائیکہ اروڑہ نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک حالیہ انٹرویو میں 51 سالہ ملائیکہ نے کہا کہ وہ محبت پر اب بھی یقین رکھتی ہیں اور دوسری شادی کے امکان کو کبھی مسترد نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ملائیکہ اروڑہ نے ارباز خان سے شادی کی تھی تو وہ بہت کم عمر تھیں، اسی لیے وہ نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتی ہیں کہ شادی جیسے اہم فیصلے میں جلد بازی نہ کریں۔ ملائیکہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور مداحوں کے ساتھ ساتھ ناقدین بھی اس پر بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ارباز اور ملائیکہ 18 سالہ رفاقت کے بعد 2017 میں علیحدہ ہوئے تھے، جس کے بعد ملائیکہ کا نام اداکار ارجن کپور کے ساتھ جوڑا گیا تاہم 2024 میں ان کا رشتہ بھی ٹوٹ گیا۔ دوسری جانب ارباز خان نے 2023 میں ایک مشہور میک اپ آرٹسٹ سے دوسری شادی کی تھی۔
news
خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارشیں، کلاﺅڈ برسٹ، سیلابی ریلے سے تباہی

ملک میں مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور اسپیل نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمالی علاقوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ صوابی کی تحصیلوں رزڑ، لاہور اور ٹوپی میں کلاﺅڈ برسٹ اور طوفانی بارشوں سے درجنوں گھر ڈوب گئے جبکہ 70 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ نوشہرہ میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، جبکہ پشاور، سوات، ایبٹ آباد اور ہری پور میں ندی نالوں میں طغیانی اور سڑکیں ڈوبنے سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔ پنجاب کے ملتان، چکوال، وہاڑی اور ڈیرہ غازی خان سمیت کئی اضلاع میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ مری میں بھی گلیاں اور سڑکیں ڈوب گئیں۔ کراچی میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوا مگر محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے 23 اگست تک مزید کلاﺅڈ برسٹ اور شدید بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو دریا کے کناروں اور سیاحتی مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news4 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news4 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں
- کھیل3 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل