news
عدت نکاح کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل مقرر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدت نکاح کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل کی سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات نئے جج جسٹس اعظم خان کل بروز پیر اس کیس کی سماعت کریں گے۔ خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024ء کو ایڈیشنل سیشن جج کے بریت کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اور درخواست میں اس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے 13 جولائی 2024ء کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری کر دیا تھا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خاور مانیکا نے ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدت کے دوران نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر کے انہیں باعزت طور پر بری کیا تھا۔ اس سے پہلے سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ دوران سماعت، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل سلمان اکرم راجہ اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل نے استغاثہ کے چاروں گواہوں پر جرح کی تھی، جن میں خاور مانیکا، عون چوپدری، نکاح خواں مفتی سعید شامل تھے۔
news
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ
ایس آئی ایف سی کی مدد سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی پالیسی کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال کے پہلے نصف میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 1.329 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
ہانگ کانگ، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کی اہم سرمایہ کاری کے علاوہ چین کا سرمایہ کاری میں 40 فیصد تک نمایاں حصہ ہے۔ عالمی اقتصادی فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ منصوبے کے تحت ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری کا آغاز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
وزیرِ اعظم کی جانب سے ڈیجیٹل غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری منصوبے کو اقتصادی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس میں ای کامرس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، آئی ٹی انفراسٹرکچر، اور آن لائن سروسز شامل ہیں۔
عالمی اقتصادی فورم کے تحت پاکستان ڈیجیٹل غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری منصوبہ اپنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کی جانب پیشرفت جدید ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ساتھ عالمی مہارت، جدت اور استحکام کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
اس منصوبے کا مقصد ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان میں سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
news
پاکستان کا قومی قرض کم، جی ڈی پی کا تناسب 67.2 فیصد رہ گیا
لاہور:
پاکستان کا قومی قرض کم ہوگیا ہے، وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق 2022ء میں جی ڈی پی کا 73.9 فیصد قرض اب گھٹ کر 67.2 فیصد رہ گیا ہے۔
یہ شہباز شریف حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے اور قرضے کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ قانون کے مطابق جی ڈی پی کی مناسبت سے قومی قرض کو 60 فیصد سے کم رکھنا چاہیے تاکہ قرضے اور ان پر سود پاکستانی معیشت کے لیے نقصان دہ نہ ہوں۔
پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بے دریغ قرضے لینے کا رجحان مہنگائی میں اضافے کا ایک اہم سبب بنا تھا۔
جب پی ٹی آئی برسراقتدار آئی تو پاکستان پر قومی قرض 24,950 ہزار ارب روپے تھا، لیکن اس کے تین سال آٹھ ماہ کے دور میں 20,558 ہزار ارب کا بیرونی اور اندرونی قرض لیا گیا، جس کے بعد قومی قرض 45,538 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔ آنے والی حکومتیں اسے کم نہیں کر سکیں اور اب یہ 71,200 ہزار ارب تک جا پہنچا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں