Connect with us

news

بٹ کوائن کی قیمت آج، پاکستانی روپے میں

Published

on

بٹ کوائن

ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں آج کتنی رہی ہے۔ بٹ کوائن (بی ٹی سی) کی شرح آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں 28387131.75 روپے رہی ہے۔ ایک بی ٹی سی = 28387131.75 پاکستانی روپے۔ بٹ کوائن کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے، کرپٹو کمیونٹی ان پر گہری نظر رکھتی ہے کیونکہ یہ مالیاتی منظرنامے میں ایک نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ بٹ کوائن ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے آپ ڈیجیٹل کرنسی بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ روایتی طور پر دُنیا بھر میں استعمال ہونے والی کرنسیوں ڈالر، پاونڈ یا روپے وغیرہ سے مختلف اس لیے ہے کیونکہ اسے کوئی مستند مالی ادارہ کنٹرول نہیں کرتا۔

news

دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ایلیزا: 60 سال بعد دوبارہ زندہ

Published

on

ELIZA

محققین نے طویل عرصے سے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کو دریافت کیا اور اسے دنیا کے پہلے اور 60 سال پرانے ابتدائی چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

سائنسدانوں نے حال ہی میں پرانے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے الیزا نامی دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ کو دوبارہ زندہ کیا ہے، جو کہ ایک تاریخی سنگ میل ہے۔

MIT آرکائیوز سے دھول میں اٹے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا گیا جس میں سائنسدانوں نے ایک کوڈ دریافت کیا جو 60 سال سے گُمشدہ تھا۔

ایلیزا کو 1960 کی دہائی میں ایم آئی ٹی کے پروفیسر جوزف ویزنبام نے تیار کیا تھا اور اس کا نام ایلیزا رکھا گیا تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ الیزا ایک ایسا لینگویج ماڈل ہے جس کے ساتھ صارفین بات چیت کر سکتے ہیں، اور یہ آج کی AI ٹیکنالوجی میں بھی ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔

الیزا کو سائیکو تھراپسٹ کی طرح سوالات کا جواب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی صارف کہے “سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں”، تو ایلیزا جواب میں پوچھے گا، “کس بنیاد پر؟”

جاری رکھیں

news

چین کی دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک: اسکائی رائیڈر ایکس 1 کی رونمائی

Published

on

فضائی موٹر بائیک

چین نے دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک متعارف کرائی ہے، جو 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے۔

چینی کمپنی رکٹر کی جانب سے پیش کردہ اس بائیک کے منفرد ڈیزائن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب لا سکتی ہے۔

اسکائی رائیڈر ایکس 1 نامی یہ بائیک صرف ایک بٹن کے دبانے سے سڑک سے آسمان میں اور آسمان سے سڑک پر واپس آ سکتی ہے۔

جب اسکائی رائیڈر ایکس 1 سڑک پر ہو گی تو یہ ایک برقی بائیک کی طرح چلائی جا سکے گی، لیکن جب اس کے چاروں بازو کھلیں گے تو یہ ایک فضائی بائیک میں تبدیل ہو جائے گی۔ اس کے پنکھے چلنے کے بعد سوار کو اپنی منزل کا تعین کرنا ہوگا، اور پھر بائیک انہیں وہاں تک لے جائے گی۔

یہ سواری دو مختلف ورژن میں دستیاب ہو گی۔

کم قیمت والی بائیک ایکس 1 ایس ایل فضاء میں 25 منٹ تک پرواز کر سکے گی، جبکہ زیادہ قیمت والی ایکس 1 ایس ایکس میں بڑی بیٹری نصب ہوگی، جو 40 منٹ تک پرواز کر سکے گی۔

اس بائیک میں ایمرجنسی پیراشوٹ بھی شامل ہوگا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~