news
اسلام آباد: چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد: مسلسل ساتویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور اس کی فی کلو اوسط قیمت 141 روپے 36 پیسے تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ مسلسل ساتویں ہفتے چینی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایک ہفتے میں چینی 1 روپے 1 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی۔
ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کیلے 3 روپے 89 پیسے فی درجن، ڈھائی کلو گھی کاٹن 16 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا۔ دال مونگ 3 روپے 58 پیسے، لکڑی 13 روپے 14 پیسے فی من، آٹے کا 20 کلو تھیلا 6 روپے 59 پیسے، دال مسور 1 روپے 23 پیسے فی کلو، بیف 2 روپے 88 پیسے فی کلو جبکہ مٹن 2 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔
حالیہ ہفتے 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ٹماٹر 27 روپے 75 پیسے، آلو 9 روپے 97 پیسے، پیاز 13 روپے 44 پیسے، انڈے 27 روپے 35 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔
ایک ہفتے میں برائلر مرغی 9 روپے 87 پیسے فی کلو سستی ہوئی، جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 41 روپے 82 پیسے سستا ہوا اور دال ماش، لہسن اور دال چنا بھی سستی ہوئی۔
news
پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پنجاب بھر میں احتجاج کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پورے پنجاب میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی نے مینار پاکستان کے علاوہ کسی اور مقام پر جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ پارٹی نے مینار پاکستان پر جلسے کے معاملے میں اجازت نہ ملنے پر پلان بی تیار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی ذرائع نے رہنماﺅں اور اراکین اسمبلی کو اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج ریکارڈ کرانے کی ہدایات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور کے لبرٹی چوک، مال روڈ اور آزادی چوک پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
تمام ٹکٹ ہولڈرز کو یہ بھی ہدایات دی جائیں گی کہ وہ اپنے حلقے سے لوگوں کو احتجاج میں شرکت کے لیے یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔ اس فیصلے میں ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کی تجاویز کو مدنظر رکھا گیا تھا، جس کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکی۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
drama
انمول بلوچ کی شادی کی خبریں – سیاستدان کے بیٹے سے رشتہ؟
سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ جلد ہی شادی کرنے والی ہیں۔
جہاں اس وقت کبریٰ خان، نیلم منیر اور ماورا حسین کی شادیوں کی خوب باتیں ہو رہی ہیں، وہیں اب انمول بلوچ کی شادی کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پیجز پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انمول بلوچ رواں سال کے وسط میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک سیاستدان کے بیٹے کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرنے والی ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق، انمول بلوچ ایک معروف صنعتکار کے بیٹے سے شادی کرنے جا رہی ہیں جو اعلیٰ حکومتی عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ ان کے دولہا کا نام عمیر بیگ ہے، جو ایک سابق وزیر اور بزنس مین کے بیٹے ہیں اور معروف بزنس گروپ “بیگ گروپ” کے ڈائریکٹر ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابھی تک انمول بلوچ نے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں