news
چین نے سیٹلائٹ سے زمین تک لیزر کمیونیکیشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرلی
چین نے سیٹلائٹ سے زمین تک لیزر کمیونیکیشن میں ایک نئی کامیابی حاصل کی ہے، جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی اسٹار لنک کو پیچھے چھوڑ دیا گیا ہے۔
اس کامیابی کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ 6 جی انٹرنیٹ کے ساتھ سیٹلائیٹ اور لیزر کمیونیکیشنز کا استعمال کرتے ہوئے دیگر ٹیکنالوجی میں حقیقی تبدیلی قریب ہے۔
چینگ گوانگ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، جو جِیلِن-1 سیٹلائٹ کونسٹیلیشن کی تخلیق کر رہی ہے، نے یہ کامیابی گزشتہ ہفتے ایک آزمائش کے دوران حاصل کی۔
کمپنی نے اس آزمائش میں 100 گیگا بٹ فی سیکنڈ کی الٹرا ہائی اسپیڈ پر تصویری ڈیٹا کی منتقلی کی رفتار کو کامیابی سے حاصل کرنے کی تصدیق کی۔
یہ رفتار کمپنی کے پچھلے ریکارڈ سے 10 گنا زیادہ ہے۔
کمپنی کے مطابق، یہ کامیابی ایک ٹرک پر بنائے گئے گراؤنڈ اسٹیشن اور جِیلِن-1 سیٹلائٹس میں سے ایک کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔
news
ریور گارڈن اسلام آباد میں پولیس کے قبضے کی کوشش پر شہریوں کا احتجاج
اسلام آبادایکسپریس وے پر واقع ریور گارڈن اسلام آباد زون 5 میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے ناجائز قبضہ کی کوشش،معززین ریور گارڈن
اسلام آباد پولیس ریور گارڈن میں کمیونٹی سینٹر کے لیئے مختص کی گئی جگہ پر دھونس سے تھانہ تعمیر کرنا چاہتی ہے۔شہری
بارہ سو گھروں کی چھوٹی بند سوسائٹی میں تھانہ کی تعمیر سے سوسائٹی میں جرائم جنم لےگا۔شہری
سی ڈی اے کی جانب سے مذکورہ جگہ کمیونٹی سنٹر کے لیئے مختص ہے،اگر پولیس تھانہ بنانا چاہتی ہے تو سوسائٹی کے باہر گرین بیلٹ موجود ہے۔معززین ریور گارڈن
انتظامیہ کو چاروں اطراف سے بند سوسائٹی میں زبردستی تھانہ منتقل کرنے کے لیئے ہماری نعشوں سے گزرنا ہوگا۔متاثرین
اسی سلسے میں راجہ خرم نواز صاب سے ملاقات کی جس میں راجہ صاب نے وعدہ کیا کہ کسی بھی قسم کی ناانصافی نہیں ہو گی ۔انشاءاللہ
drama
دیپیکا پڈوکون: بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ
بالی ووڈ کی خوبرو سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے بھارتی سینما کی سب سے کامیاب اور زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کے طور پر اپنی شناخت قائم کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے فلمی کیریئر کی مجموعی آمدنی 10 ہزار 2 سو کروڑ تک پہنچ چکی ہے، جس میں 8 ہزار کروڑ بھارتی فلموں سے اور 2 ہزار کروڑ ان کی واحد ہالی ووڈ فلم ’XXX: The Return of Xander Cage‘ سے شامل ہیں۔
گزشتہ دو سالوں میں دیپیکا کی کئی بڑی ریلیز نے انہیں یہ مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہ رُخ خان کے ساتھ ان کی فلم ’پٹھان‘، ‘جوان، اور تامل انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ کامیاب فلم ’کلکی 2898 اے ڈی‘ جیسی فلموں نے 1 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کمائی کی۔
جبکہ ’فائٹر‘ اور ’سنگھم اگین‘ نے 300 کروڑ سے زائد کمائے، اس طرح ان پانچ فلموں کے ذریعے دیپیکا نے اپنے کیریئر کے باکس آفس مجموعے میں 4 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا اضافہ کیا۔
اگرچہ ان کی کئی فلموں کی کامیابی کا کریڈٹ ان کے ساتھی ہیرو کو دیا جاتا ہے، جیسے شاہ رخ خان کے ساتھ ’جوان‘ یا پربھاس کے ساتھ ’کلکی‘ لیکن ’پدماوت‘ جیسی کامیاب فلموں میں انہوں نے اپنی انفرادی طاقت بھی ثابت کی ہے جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ دیپیکا کی کامیابی نے انہیں نہ صرف بھارتی سینما بلکہ عالمی سطح پر بھی بےحد شہرت دی ہے۔
حال ہی میں انہوں نے بیٹی ’دعا‘ کو جنم دیا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں