Connect with us

news

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست دائر

Published

on

یون سک یول

جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے خلاف وارنٹِ گرفتاری کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی یونٹ نے یون سک یول کے خلاف یہ وارنٹ گرفتاری کی درخواست پیش کی ہے۔

مارشل لاء لگانے کے معاملے پر یون کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 3 دسمبر کا مارشل لاء بغاوت کے مترادف تھا یا نہیں، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو 14 دسمبر کو مارشل لاء کے مختصر اعلان کے بعد پارلیمنٹ میں مواخذے کے نتیجے میں معزول کر دیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، مواخذے کی دوسری تحریک کامیاب ہونے کے بعد یون سک یول کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا گیا تھا۔

جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے تمام 300 اراکین نے یون سک یول کے خلاف مواخذے پر ووٹنگ میں حصہ لیا، جس میں 204 ارکان نے ان کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا۔

news

عمران خان کا آرمی چیف کو خط، 6 نکاتی خدشات کا اظہار

Published

on

شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خط میں ادارے کو اون کیا ہے۔ انہوں نے آرمی چیف کو چھ نکات پر مشتمل خط لکھا ہے، جو کہ بطور سابق وزیراعظم لکھا گیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے اور بانی پی ٹی آئی نے اپنے کنسرن کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی ذرائع کا جواب کبھی غلط اور کبھی درست ہو سکتا ہے۔ اگر خط نہیں ملا تو مل جائے گا۔ عمران خان نے خط میں کچھ نہیں مانگا، اور یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے جو کہ سر آنکھوں پر ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چھ نکات پر مشتمل خط لکھا ہے اور عمران خان نے کہا کہ یہ ملک اور فوج بھی میری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نفرتیں بڑھنے سے ملک کو نقصان ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی ذرائع نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا۔ سیکیورٹی ذرائع نے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کی وصولی کی تردید کی تھی اور کہا کہ آرمی چیف کو ایسا کوئی خط موصول نہیں ہوا اور نہ ہی سٹبلشمنٹ کو اس میں کوئی دلچسپی تھی۔

جاری رکھیں

news

اپوزیشن اتحاد کا حکومت سے استعفیٰ اور نئے الیکشن کا مطالبہ

Published

on

اپوزیشن رہنماوں

گرینڈ اپوزیشن اتحاد نے حکومت سے مستعفی ہونے اور نئے انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ موجودہ حکومت عوام پر زبردستی مسلط کی گئی ہے اور اس جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ اپوزیشن رہنماوں نے الیکشن کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن رہنماوں کی ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ملاقات کے بعد اپوزیشن رہنماوں نے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جس میں مولانا فضل الرحمان اور شاہد خاقان عباسی نے اہم اعلانات کیے۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ سال ہونے والے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسد قیصر کی دعوت پر آج اپوزیشن کا اتحاد یہاں موجود ہے۔ انہوں نے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور تمام جماعتوں کا یہ مؤقف تھا کہ 8 فروری 2024 کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کا منڈیٹ نہیں ہے اور اس جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے منصفانہ انتخابات نہیں کروائے، اور اگر الیکشن کمیشن واقعی آزاد اور خود مختار ہے تو اسے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~