news
بیس جنوری تک غزہ پٹی کے یر غمال رہا نہ ہوئے تو ذمہ دار سنگین نتائج دیکھیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا کے حالیہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ اگر 20 جنوری کو ان کی حلف برداری سے پہلے غزہ کی پٹی میں یرغمال افراد کی رہائی عمل میں نہ لائی گئی تو ذمے داروں کو سنگین نتائج دیکھنے ہوں گے . امریکی نشریاتی ادارے کی اطلاع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی سائٹ ”ٹروتھ“ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ یرغمالوں کو فوری رہا کر دیا جائے انہوں خبر دار کیا کہ یرغمال بنائے گئے افراد کے ذمے داروں کو بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایسا جواب امریکہ کی تاریخ میں پہلے کبھی کسی نے نہیں دیا ہو گا.
حالیہ منتخب امریکی صدر کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب کہ اسرائیلی فوج نے اپنےایک بیان میں کہا تھا کہ غزہ میں ایک یرغمالی حملوں کی وجہ سے ہلاک ہو گیا ہے جو کہ امریکی نژاد اسرائیلی فوجی ہے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور صدر آئزک ہرزوگ نے یرغمالی عمر نیوٹرا کی ہلاکت پر ان کے خاندان سے تعزیت کے موقع پر غزہ میں دیگر باقی یر غمالوں کے ساتھ ان کی لاش واپس لانے کے عزم کا ظاہر کیا تھا .
نو منتخب امریکی صدر نے کا کہنا ہے کہ ہر کوئی یرغمالیوں کے متعلق بات کر رہا ہے جنہیں پرتشدد اور غیر انسانی سلوک سے اغوا کیا گیا لیکن اس کے متعلق صرف باتیں کی گئیں کوئی عمل نہیں ہوا ٹرمپ نے کہا کہ اس حقیقت کو جاننے کی کوشش کریں کہ اگر میرے عہدہ سنبھالنے کے وقت تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو مشرق وسطیٰ میں ان لوگوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے جنہوں نے انسانیت پر مظالم ڈھائے ہیں.
منتخب امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے تک اگر یرغمالی رہا نہ ہوئے تو وہ اپنے دور حکومت میں کس قسم کے اقدامات کریں گے البتہ اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہم اس وقت کے لیے دعا کریں گے جب ہماری بہنیں اور بیٹے واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئیں حماس نےکل شام اپنے پاس موجود یرغمال 33 اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان بھی کیا ہے جن میں سے زیادہ تر افراد اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فوج کی بم باری کے دوران مارے گئے”ٹیلی گرام“ پر جاری ایک وڈیو کلپ میں حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی ہٹ دھرمی کے باعث 33 اسرائیلی قیدی ہلاک اور بعض لا پتا ہو گئے ہیں سات اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر غیر معمولی حملہ بھی کیا تھا جس کے رزلٹ میں 1208 افرد ہلاک ہو گئے اسرائیلی حکومت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر عام شہری تھے حملے کے دوران میں حماس نے اسرائیلی بستیوں سے 251 افراد کو بھی اغوا کر لیا تھا ان میں 97 افراد ابھی تک غزہ کی پٹی پر ہیں جن میں سے 35 افراد اسرائیلی فوج کے مطابق مر بھی چکے ہیں اس سے پہلے نومبر 2023 میں ایک سمجھوتے کے باعث تقریبا 105 قیدیوں کو رہا بھی کر دیا گیا تھا ان میں 81 اسرائیلی ، 23 تھائی اور ایک فلپیائن کا باشندہ تھا.
news
دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ایلیزا: 60 سال بعد دوبارہ زندہ
محققین نے طویل عرصے سے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کو دریافت کیا اور اسے دنیا کے پہلے اور 60 سال پرانے ابتدائی چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔
سائنسدانوں نے حال ہی میں پرانے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے الیزا نامی دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ کو دوبارہ زندہ کیا ہے، جو کہ ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
MIT آرکائیوز سے دھول میں اٹے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا گیا جس میں سائنسدانوں نے ایک کوڈ دریافت کیا جو 60 سال سے گُمشدہ تھا۔
ایلیزا کو 1960 کی دہائی میں ایم آئی ٹی کے پروفیسر جوزف ویزنبام نے تیار کیا تھا اور اس کا نام ایلیزا رکھا گیا تھا۔
محققین کا کہنا ہے کہ الیزا ایک ایسا لینگویج ماڈل ہے جس کے ساتھ صارفین بات چیت کر سکتے ہیں، اور یہ آج کی AI ٹیکنالوجی میں بھی ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔
الیزا کو سائیکو تھراپسٹ کی طرح سوالات کا جواب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی صارف کہے “سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں”، تو ایلیزا جواب میں پوچھے گا، “کس بنیاد پر؟”
news
چین کی دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک: اسکائی رائیڈر ایکس 1 کی رونمائی
چین نے دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک متعارف کرائی ہے، جو 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے۔
چینی کمپنی رکٹر کی جانب سے پیش کردہ اس بائیک کے منفرد ڈیزائن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب لا سکتی ہے۔
اسکائی رائیڈر ایکس 1 نامی یہ بائیک صرف ایک بٹن کے دبانے سے سڑک سے آسمان میں اور آسمان سے سڑک پر واپس آ سکتی ہے۔
جب اسکائی رائیڈر ایکس 1 سڑک پر ہو گی تو یہ ایک برقی بائیک کی طرح چلائی جا سکے گی، لیکن جب اس کے چاروں بازو کھلیں گے تو یہ ایک فضائی بائیک میں تبدیل ہو جائے گی۔ اس کے پنکھے چلنے کے بعد سوار کو اپنی منزل کا تعین کرنا ہوگا، اور پھر بائیک انہیں وہاں تک لے جائے گی۔
یہ سواری دو مختلف ورژن میں دستیاب ہو گی۔
کم قیمت والی بائیک ایکس 1 ایس ایل فضاء میں 25 منٹ تک پرواز کر سکے گی، جبکہ زیادہ قیمت والی ایکس 1 ایس ایکس میں بڑی بیٹری نصب ہوگی، جو 40 منٹ تک پرواز کر سکے گی۔
اس بائیک میں ایمرجنسی پیراشوٹ بھی شامل ہوگا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں