Connect with us

news

کسی بھی واقعے کے بعد دماغ تجربے کو دوبارہ فعال بنا کر یادداشت کو مضبوط اور مستحکم کرتا ہے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

Published

on

یادداشت انسانی دماغ میں وقت کے ساتھ ساتھ مسلسل متحرک اور اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں جس کے باعث لوگوں کو نئی معلومات اور تازہ تجربات حاصل ہوتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ یہ سب کیسے ہوتا ہے؟
محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے دماغ کے اس طریقہ کار کا پتہ لگا لیا ہے جو اِس یادداشت کے نظام کو سنھالتا ہے
محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ دریافت ذہنی بیماریوں جیسے پوسٹ ٹرومیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) کی سمجھ میں بہتری لاتی ہے جس میں خرابی سے یادداشت کا مسئلہ متاثرین کو اذیت دیتا ہے
سینئر محقق اور نیو یارک شہر میں ماؤنٹ سینائی میں ایکاہن اسکول آف میڈیسن میں نیورو سائنس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈینس کائی کا کہنا ہے کہ ہم نے یادداشت کو بہتر طور پر سمجھنے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھایا ہے جس میں ہم یہ جانتے ہیں کہ ہماری یاداشتوں کو مسلسل اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ بعد کے تجربے کے ساتھ دوبارہ تازہ دم کیا جا رہا ہے تاکہ ہم دنیا میں اپنے معمول کے مطابق کام کر سکیں
مطالعہ میں تحقق دانوں نے بالغ چوہوں کے ہپپوکیمپس میں اس وقت مختلف رویوں اور دماغی سرگرمیوں کا پتہ چلایا جب چوہوں نے کچھ سیکھا اور نئے تجربات کو اپنی یاداشتوں میں محفوظ کر لیا
واضح رہے کہ ہپپوکیمپس دماغ کا وہ حصہ ہے جو یادداشت محفوظ رکھنے اور سیکھنےکا ذمہ دار ہے۔
ماہرین نے یہ بھی دریافت کیا کہ ہر واقعے کے بعد دماغ تجربے کو دوبارہ فعال بنا کر یادداشت کو مضبوط اور مستحکم کرتا ہے جس کے باعث یادداشت دوبارہ تازہ دم ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

Published

on

پاک - مراکش

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:

پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔

اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جاری رکھیں

news

اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

اسٹار لنک سیٹلائٹس

اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔

یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔

راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔

اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~