Connect with us

news

خون کی ہولی:وزیراعلی بلوچستان

Published

on

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں ملٹری آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں کوئٹہ میں بلوچ طالب علموںسےپریس کانفرنس میںخطاب کے دوران سرفراز بگٹی نے کہا کہ جھوٹے پروپیگنڈوں کے ذریعے معصوم عوام اور نو جوانوں کو ورغلایا جاتا ہے اور عوام کو ریاست کے سامنے کھڑے ہونے کے لیے تیار کیا جاتا ہے ۔

ہم معصوم بچیوں اور بلوچ عوام کے لیے اعلی تعلیم کا بندوبست کر رہے ہیں جبکہ آپ ان بچیوں کو اٹھا کر جنگ کے ایندھن میں دھکیل رہے ہیں ۔لوگوں کو مار کر یہ بلوچستان کی کون سے خدمت کر رہے ہیں ؟سرفراز بگٹی نے پنجگور میں ہونے والے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں ایک معصوم حجام کو مارا دیا گیا گزشتہ دنوں خود کش دھماکے میں ملوث نرس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی اس بیٹی کا شکر گزار ہوں جس نے یہ احساس کیا کہ وہ غلط راستے پر تھی

نیز وزیراعلی سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں والدین سے بھی کہتا ہوں کہ وہ اپنے اس ذمہ داری کو بھرپور طریقے سے ادا کریں اور اپنے بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں۔ریاست ایک ماں کے طور پر کام کر رہی ہے. یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔ وہ خون کی ہولی کھیل رہے ہیں،اس سے بلوچستان کو کیا فائدہ ہوگا؟

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں دہشت گردی سے ہلاک ہونے والے سات افراد کی میتیں ملتان پہنچا دی گئیں ہیں

بلوچستان میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے سات مزدوروں کی لاشیں ان کے آبائی علاقے شجاعباد پہنچا دی گئی ،اتوار کے دن انہیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ مزدوروں کی میتیں ہیلی کاپٹر پر پنجگور سے ملتان ایئرپورٹ لائی گئیں ،گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی ،پیپلز پارٹی کے ایم این اے سید عبد القادر گیلانی ،مسلم لیگ نون کے ایم پی اے سلمان نعیم ،ایس ایس پی اپریشن حسن رضا خاکی اور دیگر افسران نے میتیں وصول کیں۔ڈپٹی کمشنر پنجگور زاہد احمد لانگو اور ڈی پی او پنجگور فیصل بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

لاشوں کو نشتر ہسپتال لایا گیا ، شجاع آبادبستی چدھڑ اور بستی ملوک میں دو مزدوروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو مسلم لیگ نون کے ایم پی اے سلمان نعیم اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی بعد ازں لاشوں کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا مزدورںمیں ساجد ولد اللہ بخش ،فیض ولد اللہ دتا ،خالد ولد فدا حسین ،شفیق ولد فیض بخش ا،فتخار ولد اقبال بلال ،بلد شوکت سلمان ولد فیض شامل ہیں۔


ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ان تمام مزدوروں کا تعلق تحصیل ملتان سے تھا جاں بحق ہونے والے سات مزدوروں کے اہل خانہ نے دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے موٹروے ایم فائیو کو مکمل طور پر بند کر دیا مظاہرین نے شجاع آباد بستی داد انٹرچینج کو بھی گاڑیوں کے لیے مکمل طور پر بند رکھا

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

Published

on

پاک - مراکش

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:

پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔

اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جاری رکھیں

news

اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

اسٹار لنک سیٹلائٹس

اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔

یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔

راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔

اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~