Connect with us

news

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونلز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

Published

on

پنجاب میں الیکشن ٹریبونلز کے خلاف دائر اپیل پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ،پانچ رکنی لارجر بینچ نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائض عیسی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

سپریم کورٹ عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا 12 جون 2024کا فیصلہ کلعدم قرار دے دیا،الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کل عدم قرار دیا ہےجسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عقیل عباسی کا اضافی نوٹ بھی فیصلے میں شامل ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ بطور عدالتی نظیر بھی پیش نہیں کیا جا سکتا ۔

سپریم کورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج نے چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کی ملاقات کا نہ ہونا مد نظر نہیں رکھا اگر ملاقات کا نہ ہونا مدنظر رکھتے تو اس طرح کا فیصلہ نہ کیا جاتا جب کسی ائینی ادارے سے متعلق کوئی تنازعہ ہو تو پھر محتاط طریقے سے چلنا چاہیے عدالت کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپیل کی تھی کہ الیکشن ٹریبونل کی تشکیل الیکشن کمیشن کا اختیار ہے الیکشن کمیشن کا موقف یہ تھا کہ ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتی سپریم کورٹ نے 24 ستمبر کو الیکشن کی تشکیل کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ کا مطالبہ، ایف بی آر

Published

on

ٹیکس اہداف میں ناکامی کے بعد آئی ایم ایف نے شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
حقیقی گفتگو کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ٹیکس اہداف پر نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کے دوران شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ آ سکتا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا درپیش ہو سکتا ہے۔
ایف بی آر کو 188 ارب 80 کروڑ کے شارٹ فال کا سامنا ہے
ذرائع کی اطلاعات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہےنیز ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 3631 ارب 40 کروڑ روپے کے محصولات اکٹھے کرنا تھے لیکن صرف 3442 ارب 60 کروڑ روپے ہی اکٹھے کیے جا سکے۔

جاری رکھیں

news

مہنگائی میں اضافے اور روپے کی قدر میں بہتری کے تازہ اعداد و شمار

Published

on

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ اس سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا ہے اور سالانہ شرح مہنگائی 14.45 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں 0.10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت روز مرہ کی استعمال کی 12 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، جیسے کہ انڈے، لہسن اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ جبکہ ٹماٹر، چکن، اور چینی جیسی کچھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی دیکھی گئی ہے، جو عوام کے لئے کچھ ریلیف کا سبب بن سکتی ہے۔

مزید برآں، پاکستانی روپے کی قدر میں امریکی ڈالر، سعودی ریال اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دیگر خلیجی ممالک کی کرنسیوں کی قدر میں بھی استحکام دیکھا گیا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~