Connect with us

news

انوش مسعود کا تبادلہ منسوخ

Published

on

لاہور کی ایس ایس پی انویسٹ یگیشن انوش مسعود کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام اباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق انوش مسعود کے تبادلے کے احکامات کو واپس لے لیا گیا ہے اس سے قبل بھی ان کا تبادلہ کر کے ریلیف کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ محمد نوید کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن بھی تعینات کر دیا گیا تھا ذرائع کے مطابق انوش مسعود نے نو مئی کے ملزمان سے تفتیش کر کے چالان جمع کروانے میں بہت اہم کردار ادا کیا تھا لاہور کی پہلی خاتون ایس ایس پی انویسٹیگیشن تعینات ہونے کی وجہ سے ایک گروپ ان کی مخالفت میں ہے

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی نئی دلکش تصاویر وائرل

Published

on

ثنا جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے اور شوہر کی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جو مداحوں میں مقبول ہو رہی ہیں۔

ثنا جاوید نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر متحدہ عرب امارات سے شعیب ملک کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کیں، جن میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر کے ساتھ ثنا نے لکھا:
“کیوں کہ آپ جانتے ہیں نہ کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔”

تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی تبصرے دیکھنے کو ملے، اور کئی نے جوڑے کی خوشیوں کے لیے دعائیں بھی کیں۔

اس سے قبل، ثنا جاوید نے شعیب ملک کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ کے دوران لی گئی تھی۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا: “کیوٹی، مائی ملک”، اور دل والے ایموجیز کا استعمال بھی کیا تھا۔

شعیب اور ثنا کی شادی

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اور دونوں نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

یہ شعیب اور ثنا دونوں کی دوسری شادی ہے۔ شعیب نے 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی، جبکہ ثنا جاوید نے 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

مداحوں کی جانب سے دونوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جاری رکھیں

news

عمران خان کی رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری، عدالت

Published

on

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے حوالے سے تازہ ترین اپڈیٹ یہ ہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل، شاہ رخ ارجمند کی جانب سے جاری ہونے والی اس روبکار میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی ہے اور وہ کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں، اس لئے انہیں فوری طور پر رہائی دی جائے۔

یہ فیصلہ اس وقت آیا جب دو روز قبل اسپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ اس کیس میں ضمانت کے بعد عمران خان کے لیے رہائی کی مزید قانونی کارروائیاں مکمل کی گئی ہیں، اور 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں، جن کے بعد عدالت نے رہائی کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~