Connect with us

نیشل

قومی بچت کے منصوبوں میں شرحِ منافع تبدیل، بیشتر میں کمی

حکومت نے قومی بچت کے مختلف منصوبوں میں منافع کی شرح میں رد و بدل کا اعلان کیا ہے۔ بیشتر منصوبوں میں میں منافع کم ہوگیا ہے۔بہبود سیونگز اور پنشرنز بینفٹ اکاؤنٹ پر منافع برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے

Published

on

Photo: Shutterstock

حکومت نے قومی بچت کے مختلف منصوبوں میں منافع کی شرح میں رد و بدل کا اعلان کیا ہے۔ بیشتر منصوبوں میں میں منافع کم ہوگیا ہے۔بہبود سیونگز اور پنشرنز بینفٹ اکاؤنٹ پر منافع برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر اب 16 فیصد کی شرح سے منافع ادا کیا جائے گا۔ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ کا پہلے سال کا منافع منافع 12 فیصد ہوگیا جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 15 فیصد رہ گیا۔بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 16.08 فیصد کی سطح پر جبکہ پنشنرز بینفٹ اکاؤنٹ پر منافع 16.08 فیصد کی شرح پر برقرار ہے۔شہدا فیملی ویلفئیر اکاؤنٹ پر منافع 16.08 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔ سیونگ اکاؤنٹ پر منافع 20.50 فیصد کی سطح پر برقرار ہے۔

news

علیمہ خان کا دو ٹوک مؤقف: عمران خان سے ملاقات تک واپس نہیں جائیں گے

Published

on

علیمہ خان

علیمہ خان، جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن ہیں، نے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی سے ملاقات کیے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق، عمران خان کی تینوں بہنوں اور کزن قاسم خان کو ایک بار پھر ان سے ملنے سے روک دیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں گورکھ پورناک سے آگے جانے نہیں دیا، جس کے بعد علیمہ خان گاڑی سے نکل کر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آج ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی تو ہم یہاں بیٹھے رہیں گے۔ پچھلی بار ہمیں دھوکہ دیا گیا تھا، جب کہا گیا کہ ہمیں گرفتار کر کے تھانے لے جایا جائے گا، لیکن ہمیں کہیں سنسان جگہ پر چھوڑ دیا گیا۔ آج ہم نے واضح کر دیا ہے کہ اگر ملاقات نہیں ہوئی تو ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کے خاندان کے افراد بھی وہاں موجود ہیں۔ بشریٰ بی بی کی فیملی ممبر مہر النساء احمد بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، اور بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان کھرل ایڈووکیٹ بھی وہاں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، عمران خان کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل گئے، لیکن پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔ اسی طرح، نعیم بنجھوتہ کو بھی پولیس نے پہلے ناکے پر ہی روک لیا۔

جاری رکھیں

news

عمران خان کی بچوں سے بات اور ذاتی معالجین سے چیک اپ کی درخواستیں منظور

Published

on

عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی درخواستیں ان کے بیٹوں سے بات کرنے اور طبی معائنے کے لیے منظور کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے بچوں سے بات کرنے اور ان کے ذاتی معالجین سے چیک اپ کی درخواستیں دائر کی تھیں، جن پر آج سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد، شاہ رخ ارجمند نے حکم جاری کرتے ہوئے جیل حکام سے 28 اپریل کو تعمیلی رپورٹ طلب کی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سپیشل جج نے اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کو پہلے سے جاری احکامات پر عملدرآمد کے لیے نیا حکم دیا۔ عدالتی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سپریٹنڈنٹ جیل ہر ہفتے عمران خان کو ان کے بچوں قاسم اور سلیمان سے بات کرنے کی اجازت دیں گے، اور اس حکم کی روح کے مطابق 28 اپریل کو تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں گے۔

مزید یہ کہ عمران خان کے تین ذاتی معالجین، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان، اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے چیک اپ کے لیے مقرر کردہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں عمران خان کے طبی معائنے کی بھی اجازت مل گئی ہے۔ اس سلسلے میں بھی اسلام آباد کے سپیشل جج نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 28 اپریل کو عملدرآمد رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالتی آرڈر کے تحت سپرنٹنڈنٹ جیل کو ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان، اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کی نگرانی میں کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~