کھیل
سابق کپتان نے دلبرداشتہ ہوکر ملک چھوڑ دیا
سابق کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے دلبرداشتہ ہوکر ملک چھوڑ دیا اور اہل خانہ سمیت انگلینڈ منتقل ہوگئے
سابق کپتان پاکستانی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے دلبرداشتہ ہوکر ملک چھوڑ دیا اور اہل خانہ سمیت انگلینڈ منتقل ہوگئے۔ یاد رہے کہ سرفراز کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم نے 2017میں فائنل میں بھارت کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ وہ کراچی کے علاقے بفرزون کے رہائشی تھے۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد مستقبل سے مایوس ہونے کے باجود قومی کرکٹ سے تعلق برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔سرفراز نے وکٹ کیپر اور بلے باز کی حیثیت سے پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور اُن کی قیادت میں پاکستان نے دو عالمی مقابلوں کی ٹرافیاں بھی اٹھائیں۔واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی اٹھائی تھی جبکہ انڈر 19 میں بھی سرفراز کی قیادت میں ٹیم 2006 میں فاتح بنی تھی۔
news
پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل 10 کا میچ منسوخ
راولپنڈی: پاک بھارت کشیدہ حالات کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے 10ویں ایڈیشن کا آج راولپنڈی میں کھیلا جانے والا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ منسوخ ہونے والا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونا تھا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فضائی حدود کی بندش اور داخلی سلامتی کے خدشات کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، وزیر داخلہ محسن نقوی اور پی ایس ایل کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اہم اجلاس جاری ہے، جس میں ٹورنامنٹ کے باقی میچز سے متعلق فیصلہ کیا جا رہا ہے۔
پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے سے قبل چار لیگ میچز باقی ہیں، جن کے انعقاد پر بھی غیر یقینی صورتحال چھا گئی ہے۔ حکام کے مطابق اگر بین الاقوامی سطح پر میچز کی منتقلی ممکن نہ ہو سکی تو باقی تمام مقابلے کراچی میں کرائے جا سکتے ہیں۔ دبئی یا دوحا منتقلی پر بھی غور جاری ہے۔
فیصلہ آج شام تک متوقع ہے، جب کہ شائقین کرکٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ اطلاعات پر نظر رکھیں۔
news
شعیب اختر کا محمد حفیظ کو کرارا جواب: “وسیم وقار نے لیگیسی چھوڑی ہے”
سابق قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کے 90 کی دہائی کے کرکٹرز کے بارے میں دیے گئے بیان پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایک پروگرام “ڈگ آؤٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے، شعیب اختر، جو دنیا کے تیز ترین باؤلر کے طور پر مشہور ہیں، نے حفیظ کے نائنٹیز کی ٹیم اور وقار یونس و وسیم اکرم کے بارے میں بیان پر سخت ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ حفیظ کا یہ بیان کہ 90 کی دہائی کے لیجنڈری کرکٹرز کی کوئی میراث نہیں ہے، ان کی بے عزتی کے مترادف ہے۔ شعیب نے کہا کہ حفیظ نے وسیم اکرم اور وقار یونس سے یہ کہہ کر ان کی توہین کی کہ “سر، آپ نے کچھ بھی نہیں چھوڑا؟”۔
شعیب اختر نے اپنے دور کے دوران بھارت کے خلاف 70 سے زائد ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 70 سے زیادہ فتوحات کا ذکر کیا اور کہا کہ ان میں سے 60 ون ڈے ایسے تھے جنہیں وسیم اور وقار نے اپنی محنت سے جیتا، تو آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے کچھ نہیں چھوڑا؟
راولپنڈی ایکسپریس نے حفیظ کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وسیم اور وقار نے کوئی وراثت نہیں چھوڑی تو پھر آپ نے کیا چھوڑا؟ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جب ٹیم آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹس میں کامیابی حاصل نہیں کرتی تو اس کی مقبولیت میں کمی آتی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ جیت نہیں سکتے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ محمد حفیظ نے کہا تھا کہ نائنٹیز کی ٹیم نے پاکستان کو کئی میگا سٹارز دیے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔