Connect with us

کھیل

 چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

برمنگھم میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا پر فتح

Published

on

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ ایرون فنچ نے سب سے زیادہ 68 رنز بنائے، بین ڈنک نے 27 اور ریلی میریڈیتھ نے 26 رنز کا ساتھ دیا۔

پاکستان نے اپنی اننگز کے آخری اوور میں 190 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔ یونس خان نے 63 رنز کی اہم اننگز کھیلی جب کہ شعیب ملک نے 23 اور صہیب مقصود نے 21 رنز بنائے۔ یونس خان کو ان کی کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

news

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Published

on

روہت شرما

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹیم کے ساتھ اس متوقع خوشی کے باعث آسٹریلیا نہ جا سکے
تاہم اب قوی امکان ہے کہ وہ ذاتی مصروفیات سے فراغت کے بعد اسٹریلیا جا سکتے ہیں
میڈیا ذرائع کے مطابق ان کے ہاں یہ دوسری اولاد کی پیدائش ہے اس سے پہلے بھی ان کے یہاں ایک چھ سال کی بیٹی ہے جس کا نام سمیرا ہے
یاد رہے کہ بھارت اور اسٹریلیا کے درمیان اس ماہ پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایک بارڈر گواسکر ٹرافی کھیلی جا رہی ہے بھارت کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں ڈائریکٹ رسائی کے لیے اس سیریز میں لازمی کامیابی کی ضرورت ہے

جاری رکھیں

news

پی سی بی کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط، پی سی بی

Published

on

چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان میں نہ آکر کھیلنے کے معاملےپر پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اپنی طرف سے خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ایک خط لکھا ہے جس میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان کھیلنے کے لیے نہ آنے کی ٹھوس وجوہات معلوم کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری ہدایت کے بعد گزشتہ روز پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ کر اس معاملے پر اپنی حکومت کے سخت موقف سے آگاہ کیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل آپشن کو مسترد کر دیا ہے
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے واضح کہا ہے کہ بھارتی ٹیم اگر پاکستان کھیلنےنہیں آتی تو آئندہ پاکستان کبھی بھارتی ٹیم کے ساتھ کسی بھی وینیو پر نہیں کھیلے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے ایک مرتبہ پھر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کو جواز بناکر اپنی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارت کا موقف ہے کہ وہ ایشیا کپ کی طرح چیمپئنز ٹرافی بھی ہائبرڈ ماڈل کے مطابق کھیلنا چاہتا ہے اور اپنے تمام میچز یو اے ای میں ہی کھیلنے کا خواہشمند ہے
البتہ چیئرمین پی سی بی اس سے قبل بھی کئی بار دوٹوک موقف دے چکی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کسی طور قابل قبول نہیں پورا ٹورنامنٹ مکمل طور پر پاکستان میں ہی کرایا جائے گا۔
دوسری طرف شو پیس ایونٹ کے لیے پی سی بی کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور تمام اسٹیڈیمز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جب کہ آئی سی سی کی طرف سے ٹورنامنٹ کے لیے فنڈز مختص ہو چکا ہے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~