سیاست
عمران خان نے باضابطہ طور پر چیف جسٹس قاضی فائز پر عدم اعتماد کردیا
عمران خان نے باضابطہ طور پر چیف جسٹس قاضی فائز پر عدم اعتماد کردیا قاضی فائز عیسٰی
میرے کیسز نہ سنیں عمران خان نے تحریری طور پر سپریم کورٹ کو آگاہ کردیا
مزید عمران خان کا کہناتھا
قاضی فائز عیسیٰ ہمیں کہہ رہا ہے انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کرائے کیا چیف جسٹس کو نہیں معلوم ہماری ساری پارٹی انڈر گراؤنڈ تھی، شفاف الیکشن کیلئے اسٹیبلشمنٹ کو پیچھے بٹنا پڑے گا عمران خان کی جیل میں صحافیوں سے گفتگو
news
عمران خان کی رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری، عدالت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے حوالے سے تازہ ترین اپڈیٹ یہ ہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل، شاہ رخ ارجمند کی جانب سے جاری ہونے والی اس روبکار میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی ہے اور وہ کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں، اس لئے انہیں فوری طور پر رہائی دی جائے۔
یہ فیصلہ اس وقت آیا جب دو روز قبل اسپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ اس کیس میں ضمانت کے بعد عمران خان کے لیے رہائی کی مزید قانونی کارروائیاں مکمل کی گئی ہیں، اور 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں، جن کے بعد عدالت نے رہائی کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔
news
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کی ضمانت منظور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یہ ضمانت منظور کی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کے دوران ایف آئی اے کے الزامات کا جائزہ لیا اور کیس کے مختلف پہلوؤں پر سوالات اٹھائے۔ عمران خان کے وکیل، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل پر جعلی رسیدوں اور ذاتی مفاد کے لیے اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام ہے، لیکن استغاثہ نے کسی واضح جرم یا مرکزی ملزم کی نشاندہی نہیں کی۔
ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا گیا، جس سے ریاست کو نقصان ہوا۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ جیولری سیٹ کا تخمینہ کس طرح لگایا گیا اور کسٹمز افسران کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟
عدالت نے کہا کہ پچھلی حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات خفیہ رکھتی تھی، لیکن اب ان معاملات پر شفافیت ضروری ہے۔ دوران سماعت، ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی عدالت میں پیش نہ ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا۔
وقفے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور ان کی رہائی کا حکم دیا
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں