Connect with us

سیاست

حکومت نے آئی ایس آئی کو شہریوں کی فون کال سننے یا ٹریس کرنے کی اجازت کاؤنٹر ٹیررازم یقینی بنانے کے لیے دی۔

https://sahafat.com/

Published

on

Pakistan Approves Surveillance

حساس ادارے کو ٹیلی فون کالز یا میسج میں مداخلت اور سراغ لگانے کا اختیار مل گیا، پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) ایکٹ 196 کے سیکشن 54 کے تحت اجازت دی گئی۔

اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دی، کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس ضمن میں نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فیکشن کے مطابق ملکی قومی سلامتی کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ آئی ایس آئی جس افسر کو شہریوں کی فون کالز اور پیغامات سننے اور ریکارڈ کرنے کے لیے نامزد کرے گی وہ گریڈ 18 سے کم نہیں ہوگا۔

دوسری جانب، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ حساس ادارے کو پاکستان کے کسی بھی شخص کا ٹیلی فون یا میسج ٹیپ کرنے کی اجازت دے کر حکومت نے خود اپنی شہہ رگ کاٹ لی۔

انہوں نے کہا کہ ایک آرڈیننس کے تحت آئی ایس آئی کا افسر پاکستان کےکسی بھی شہری کا ٹیلی فون یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹیپ کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج منسوخ، نئی حکمت عملی کا اعلان

Published

on

تحریک انصاف نے ملک بھر میں جلسے اور مظاہرے منسوخ کر دیے ہیں اور گرفتاریوں و دیگر مسائل سے بچنے کے لیے نئی حکمت عملی اپنائی ہے۔ اس حکمت عملی کے تحت پارٹی نے 8 نومبر کو پشاور میں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا ہے اور اس کی جگہ صوابی میں احتجاجی دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ دھرنے کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، اور اسے 10 تاریخ کے بعد کسی مناسب دن منعقد کیا جائے گا۔

دھرنا صوابی میں ایک ایسے مقام پر دیا جائے گا جہاں قیام و طعام کی سہولت میسر ہو۔ دھرنا کم از کم تین روز تک جاری رہے گا، اور اس میں ملک بھر سے پارٹی کارکنان و رہنما شرکت کریں گے۔ ہر روز پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین دھرنے سے خطاب کریں گے۔

اعلان کیا گیا ہے کہ بانی عمران خان کی رہائی کے لیے پرامن عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی ہے اور جعلی مقدمات کے خلاف قانونی و آئینی جدوجہد کر کے انہیں باہر نکالنا ہے۔ روف حسن کے مطابق عدلیہ میں تبدیلی کے بعد اب فیصلے انصاف کے مطابق ہونے کی توقع ہے، اور اپوزیشن کے ساتھ روابط کو بھی مضبوط بنایا جائے گا۔

جاری رکھیں

news

عمران خان کا چھبیسویں آئینی ترمیم کی مخالفت اور جیل میں اپنے ساتھ برے سلوک کا انکشاف

Published

on

اڈیالہ جیل میں عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چھبیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کو پاکستان کے ساتھ غداری” قرار دیا۔ انہوں نے جیل میں سخت حالات، پنجرے میں بند رہنے، بجلی کی بندش، اور ملاقاتوں پر پابندی کا ذکر کرتے ہوئے اس کو ذہنی اذیت اور ٹارچر کا حربہ قرار دیا۔ انہوں نے نواز شریف پر تنقید کی اور اپنے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کے مبینہ اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عدلیہ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~