drama
تمام مذاہب کے مطالعہ کے بعد خود کو شعوری طور پر مسلمان سمجھتا ہوں، حمزہ علی عباسی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا میں خود کو پیدائشی مسلمان کہلانے کی بجائے شعوری مسلمان سمجھنے پر فخر محسوس کرتا ہوں داکار کا کہنا ہے کہ یہ درست ہے کہ میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا ہوں میں پہلے سے ایک مسلمان ہوں لیکن اب میں جو زندگی گزار رہا ہوں وہ میری اپنی مرضی کے مطابق ہے، میں نے تمام مذاہب کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے بعد اسلام کا انتخاب کیا ہے
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں کوئی مذہبی اسکالر نہیں لیکن دین کی جو باتیں مجھے عقلی و شعوری طور پر سمجھ آتی ہیں میں ان پر عمل کرنے اور انہیں آگے پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں۔
drama
سائرہ یوسف نے دوسری شادی کے لیے شوہر میں مطلوبہ خصوصیات بتا دیں
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی، مالی خودمختاری، اور دوسری شادی کے حوالے سے اہم خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلاق کے بعد والدین اور معاشرہ یہ بات سمجھ چکا ہے کہ نئی زندگی شروع کرنا فوری طور پر ممکن نہیں ہوتا۔
سائرہ یوسف نے کہا کہ معاشرتی دباؤ کے باوجود اب لوگ سنگل ماؤں کو قبول کرنے لگے ہیں، اور خواتین کو اپنی مالی خودمختاری پر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مالی خود مختاری نہ صرف عورت کو مضبوط بناتی ہے بلکہ مشکل وقت میں بھی کام آتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو بچوں کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے اور ان کی پرورش کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔
دوسری شادی سے متعلق سوال پر سائرہ نے کہا کہ ان کے مستقبل کے شوہر میں خدا خوفی ہونا سب سے اہم خصوصیت ہوگی۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بدتمیزی، زبردستی محبت، اور جذبات پر قابو نہ پانے والے رویے ان کے لیے “ریڈ فلیگز” ہیں اور ایسے شخص سے رشتہ ممکن نہیں۔
یاد رہے کہ سائرہ یوسف نے 2012 میں اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی تھی اور 2014 میں ان کی بیٹی نورے پیدا ہوئی۔ تاہم، 2020 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی۔ سائرہ نے طلاق کے بعد اپنی بیٹی نورے کی پرورش بطور سنگل ماں کی، جبکہ شہروز نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی۔
سائرہ یوسف کا انٹرویو ان کی خودمختاری، مضبوط شخصیت، اور ایک بہتر زندگی کی خواہش کو واضح کرتا ہے، جو ان کے مداحوں کو متاثر کرنے کا سبب بنا ہے۔
drama
غیر مناسب لباس نے علیزے شاہ کو پھر سے تنقید کا شکار کر دیا
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ ایک مرتبہ پھر اپنے مداحوں کی تنقید کا شکار ہو گئی ہے
علیزے شاہ نے ایک نئے میوزک ویڈیو کنگ شوٹ کی ہے جس میں وہ گلو کار یحیی اور اسد کے ساتھ اپنی پرفارمنس دے رہی ہے
علیزے پر تنقید کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس کا لباس انتہائی غیر مناسب اور نہ موافق ہے اسی وجہ سے وہ ایک مرتبہ پھر ٹرولنگ کا نشانہ بن گئی ہے
ویڈیو کے اندر علیزے شاہ کی پرفارمنس کو تو مداحوں کی طرف سے بڑی پذیرائی حاصل ہوئی البتہ اس کے لباس پر شدید تنقید کی گئی ہے ناظرین نے اس کے لباس کو بےہودہ اور غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اسے شرم دلائی ہے اور کہا ہے کہ اس کی ان بیہودہ حرکتوں کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا اور ڈرامہ انڈسٹری میں منفی انداز میں وائرل ہو کر اپنے کردار اور صلاحیتوں کو برباد کر رہی ہے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں