Connect with us

سیاست

تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کرپشن کیس میں ایک بار پھر طلب

parvez elahi

Published

on

parvez elahi

محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کو میڈیا کے اشتہارات کی مد میں رقم سے متعلق انکوائری میں طلب کیا گیا ہے،پرویز الہٰی پر میڈیا ہاؤسز کو غیر قانونی طور پر 2 اعشاریہ 4 ارب روپے جاری کرنے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویز الہٰی تفتیش کےلیے اینٹی کرپشن لاہور آفس میں پیش ہوں، عدم پیشی کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ پرویز الہٰی اینٹی کرپشن کے مختلف مقدمات میں ضمانت ملنے پر 21 مئی کو جیل سے رہا کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

ایم ایل ون منصوبہ: حکومت اپنے وسائل سے بھی مکمل کرے گی، حنیف عباسی

Published

on

حنیف عباسی

وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اگر ایم ایل ون کے لیے کوئی شراکت دار سامنے نہیں آیا تو حکومت اس منصوبے کے لیے اپنے وسائل کا استعمال کر سکتی ہے۔ لاہور ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ وزیراعظم نے ایم ایل ون منصوبے کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر کوئی اس میں ہمارا ساتھ نہیں دیتا تو ہم اسے اپنے پیسوں سے بنائیں گے۔ وہ یہ بھی بتائیں گے کہ اس منصوبے پر کب دستخط ہوں گے، اور میں آپ کو ایمانداری سے بتاؤں گا کہ کب یہ عمل مکمل ہوگا، اور جو کچھ بھی میں کہوں گا اس کا دفاع بھی کروں گا۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ ہم لاہور ریلوے سٹیشن پر صفائی ستھرائی سمیت کچھ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے آؤٹ سورس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خستہ حال ریلوے ٹریک کو فوری طور پر ٹھیک نہیں کروا سکتے، کیونکہ اس میں وقت لگے گا، لیکن ہم وقت کی پابندی سے متعلق مسائل کو برداشت نہیں کریں گے۔ اس لیے اگر کسی بھی ٹرین کی آمد یا روانگی میں تاخیر ہوئی تو متعلقہ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو جواب دینا ہوگا۔

اس سے پہلے وفاقی وزیر برائے ریلوے یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ مین لائن ون منصوبے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری ہے

جاری رکھیں

news

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ میں سماعت مقرر

Published

on

سپریم کورٹ

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف یہ درخواست سننے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بینچ اس معاملے کی سماعت کرے گا۔ یہ سماعت 21 مارچ کو ہوگی۔

یہ درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جو 25 مئی 2022ء کو ہونے والے لانگ مارچ کے دوران مقررہ مقام کے بجائے ڈی چوک تک پہنچنے پر کی گئی تھی۔ پچھلی سماعت میں عدالت نے حکومت سے پوچھا تھا کہ آیا وہ اس درخواست کی مزید پیروی کرنا چاہتی ہے یا نہیں، جبکہ عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب جمع کروا دیا ہے۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ عدالت نے 2022ء میں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے مخصوص جگہ مختص کرنے کا حکم دیا تھا، اور بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ مقررہ مقام تک پہنچیں گے۔ تاہم، عمران خان کی قیادت میں یہ لانگ مارچ 26 مئی 2022ء کو جناح ایونیو پر اختتام پذیر ہوا۔ دوسری جانب، سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس ثابت کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~