کاروبار
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری !حکومت کا بجلیصارفین کو بڑا ریلیف دینے پر غور
وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیے 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور اہم شرط پرعمل درآمد کرتے ہوئے بجلی کی بنیادی ٹیرف میں اضافہ کردیا تھا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی تھی۔
:حکومت کا عوام کو بڑا ریلیف
حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک کے صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کی تیاریاں شروع کردیں ۔200 یونٹ کے تمام صارفین کے لیے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی کابینہ سے منظوری کی ہدایت کی ہے۔
news
وفاقی بجٹ 2025/26: اشیائے خوردونوش پر 50٪ تک ٹیکس بڑھانے پر غور
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26ء کے بجٹ میں اشیائے خوردونوش پر ٹیکسوں میں 50 فیصد تک اضافے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، حکومت مشروبات اور پروسیس شدہ کھانے پینے کی اشیاء پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) میں نمایاں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے نتیجے میں ان اشیاء کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔
ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق، میٹھے مشروبات جیسے سافٹ ڈرنکس، جوسز، کاربونیٹیڈ سوڈا واٹر، اور دیگر مصنوعی مٹھاس والے مشروبات پر عائد موجودہ 20 فیصد ڈیوٹی کو 40 فیصد تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس میں پھلوں کے گودے سے تیار کردہ مشروبات، شربت، سکواش اور دیگر ذائقہ دار مشروبات بھی شامل ہیں، جو اب نئے ٹیکس نیٹ میں آسکتے ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صنعتی سطح پر تیار کردہ ڈیری مصنوعات، جیسے پیک شدہ دودھ، دہی اور دیگر پروسیسڈ مصنوعات پر بھی 20 فیصد نیا ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح، گوشت سے بنی اشیاء جیسے ساسیجز، خشک یا نمکین گوشت اور باربی کیو پروڈکٹس پر بھی ٹیکسوں میں اضافے کی تجویز ہے۔
مزید یہ کہ پروسیسڈ فوڈز کی ایک وسیع رینج، جن میں چیونگم، چاکلیٹ، کینڈی، کیریمل، بسکٹ، پیسٹری، کارن فلیکس اور دیگر ناشتے کے سیریلز شامل ہیں، ان پر بھی ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔
news
مارچ 2025 میں ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ: 4.1 ارب ڈالر موصول
کراچی:
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اس سال مارچ میں ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ریکارڈ مالیت کی ترسیلات وطن بھیجیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، کسی ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات کا یہ پہلا موقع ہے۔ مارچ میں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، جو کہ ایک شاندار ریکارڈ ہے۔
مارچ 2024 کے مقابلے میں یہ ترسیلات 37.3 فیصد جبکہ فروری 2025 کے مقابلے میں 29.8 فیصد زیادہ ہیں۔
اس مالی سال کے جولائی سے مارچ تک، مجموعی طور پر 28 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جبکہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 21 ارب ڈالر تھی۔
مارچ 2025 کے دوران، سعودی عرب سے 98 کروڑ 37 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 84 کروڑ 21 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 68 کروڑ 39 لاکھ ڈالر، اور امریکا سے 41 کروڑ 95 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔