Connect with us

خاص رپورٹ

       او جی ڈی سی ایل کا مقامی تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کا اعلان

او جی ڈی سی ایل

Published

on

او جی ڈی سی ایل

ترجمان او جی ڈی سی ایل ضلع حیدرآباد میں واقع کنر کنواں نمبر11سے خام تیل کی پیداوار بڑھا دی گئی، کنر کنواں نمبر11سے یومیہ 960 بیرل تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے سے ملکی امپورٹ بل میں 3 کروڑ  19لاکھ ڈالر کی کمی ہوگی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی ضلع کرک میں واقع نشپا کنواں نمبر 4 سے بھی خام تیل کی پیداواربڑھا دی گئی ہے، نشپا کنواں نمبر 4 سے اضافی 330 بیرل  یومیہ  تیل حاصل کیا جا رہا ہے۔

:ترجمان او جی ڈی سی ایل کا بتانا ہے

کہ  نشپا کنواں نمبر 4 سے اضافی77 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس بھی حاصل کی جا رہی ہے جب کہ گیس کی اضافی پیداوار کو  سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک

Published

on

سیکیورٹی فورسز

خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 15 غیر ملکی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسان سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے دو مقامات پر کارروائیاں کیں۔ ایک کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور 9 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خارجی رِنگ لیڈر فارمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف توری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل ہیں۔ یہ تمام دہشت گرد علاقے میں کئی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ ایک اور کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو مؤثر طریقے سے ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف سمیت 4 جوان شہید ہوئے۔ لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف اس آپریشن کی قیادت کر رہے تھے اور ان کا تعلق لاہور سے تھا۔ شہدا میں نائیک بھی شامل ہیں۔

جاری رکھیں

news

فواد چوہدری کا شعیب شاہین سے صلح کا دعویٰ، شعیب شاہین کا انکار

Published

on

شعیب شاہین

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین کے ساتھ صلح ہونے کا دعویٰ کیا ہے، لیکن شعیب شاہین نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے صلح کرنے سے انکار کر دیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر صلح کی ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شعیب شاہین نے عمران خان کا نام لے کر انہیں بھگوڑا کہا ہے۔

جب انہوں نے اس بات کی تصدیق عمران خان سے کی تو انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں کہا گیا۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو یہ بھی کہا تھا کہ وہ عمران خان کا نام لے کر ایسی باتیں نہ کریں۔ شعیب شاہین روزانہ انہیں ٹی وی پروگرامز اور سوشل میڈیا پر نشانہ بناتا رہتا ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے اور ہم نے صلح کر لی ہے۔

جب ایک صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ کیا آپ نے خود ہی مکا مارا اور پھر خود ہی صلح بھی کر لی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ جب مکا مارا تھا تو صلح بھی مجھے ہی کرنی تھی۔ دوسری جانب، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر شعیب شاہین نے کہا کہ وہ فواد چوہدری کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور یہ کہ فواد جھوٹ بول کر گئے ہیں، انہوں نے ان سے کوئی صلح نہیں کی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ باتیں کیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~