news
نو مئی کے آٹھ مقدمات میں عمران خان کی ضمانتیں مسترد، تحریری فیصلہ جاری
9 مئی کے 8 مقدمات کے اندر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتیں مسترد کرنے کا تحریر ی فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے، جج نے 6صفحات پر مشتمل تحریر ی فیصلہ جاری کیا ہے، جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی سازش کے گواہان کے بیانات بھی ریکارڈ پر موجود ہیں جبکہ پراسکیوشن کے پاس اشتعال انگیزی کے لیے دی جانے والی ہدایات کے ثبوت بھی موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ پراسیکیوشن کا کیس ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی نے گرفتاری سے قبل سازش کی۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ تمام واقعات میں ملٹری تنصیبات، سرکاری اداروں اور پولیس اہلکاروں پر بھی حملے کئے گئے۔ لہذا بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں خارج کی جاتیں ہیں۔پراسیکیوشن کی اطلاع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے بھی ایک سازش تیار کی کہ اگر گرفتاری کی کوئی صورت بنے تو دیگر قیادت ریاستی مشینری کو جام کردے۔
تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ وکیل نے دلائل دئیے ہیں کہ وقوعہ کی انجام دہی کے وقت بانی پی ٹی آئی گرفتار تھے جبکہ وکیل بانی پی ٹی آئی کی دلیل میں کوئی وزن نہیں، وکیل نے یہ دلائل بھی دئیے کہ مختلف کیسز میں ضمانتیں بعد از گرفتاری بھی ہو چکی ہیں۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ پراسکیوشن کا کیس ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملٹری تنصیبات پر حملوں کی ہدایت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ناصرف رہنماؤں بلکہ ان کے حمایتیوں نے بھی سختی سے عمل کیا۔
وکیل بانی پی ٹی آئی نے یہ اعتراض بھی اٹھایا کہ مبینہ سازش کی کوئی تاریخ، وقت،جگہ بھی متعین نہیں۔تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ہر کیس کا فیصلہ اس کیس کے اپنے میرٹس پرہی ہونا چاہیے۔موجودہ کیس سازش یا اشتعال انگیزی پر اکسانے کا کوئی عام یا معمولی کیس نہیں۔عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کوئی معمولی آدمی نہیں ان کی ہدایات اور بیانات کی ان کے حامیوں کی نظر میں بہت قدر ہے۔
پی ٹی آئی کی دیگر قیادت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کو مسترد کرنے کا سوچا تک نہیں۔ پولیس کے مطابق 11 مئی کو پولیس کے اوپر تشدد سمیت ایسے بہت سے واقعات رونما ہوئے۔تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پراسیکیوشن کے مطابق زمان پارک میں 7 مئی اور 9 مئی کو باقاعدہ اس سازش کو تیار کیا گیا تھا۔ خفیہ پولیس اہلکاروں نے خود کو پی ٹی آئی ورکرز ظاہر کرتے ہوئے اس سازش کو سنا تھا، انسداد دہشتگری کی عدالت لاہور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قصور وار قرار دیتی ہے۔
news
سنٹرل پنجاب کی 43 فیصد ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد طلبہ میں سکالرشپ تقسیم کی گئیں
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے طلباء کو مبارکباد دی
وزیر تعلیم نے سکالرشپ لینے والے طلباء کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا
میرٹ پر پورا اترنے والے پنجاب کے ہر کم وسیلہ طالبعلم کے خواب پورے کریں گے۔
سنٹرل پنجاب کے 43 فیصد، ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد ہونہاروں کو سکالرشپ دیگئی
تعلیم سب کیلئے، میں تمام سکالرشپس سیاسی و پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی اسی جذبے کے ساتھ لانچ کریں گے۔
کوشش کر رہے ہیں کہ گلوبل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹیاں اور کیمپسز کھولیں۔
news
پاک روس اٹھ معاہدوں پر دستخط
آج پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 9 واں اجلاس ہوا، جس میں روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔
ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب ہوئی۔
پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ بھی کیا گیا
تاہم روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی
نیوٹیک اور روسی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
اس کے علاوہ کامسیٹس اور پشاور یورنیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کیے گئے۔
پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں