news
کس میں گورنر راج لگانے کا دم ہے ؟سامنے آئے
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر تم میں دم ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاو، جسے گورنر راج لگانے کا بہت شوق ہے وہ اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اجلاس سے گفتگو کے دوران وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پارٹی میں کسی طرح کا کوئی اختلافات نہیں ہے، ڈی چوک کے شہدا کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔
حکومت نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے 245 کے تحت فوج کو مظاہرے میں مداخلت کی اجازت دی، انار کلی، ماڈل ٹاؤن کے بعد ڈی چوک پر بھی گولیاں برسائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ دادو خیل کے مقام سے ہم پر فائرنگ کا جو سلسلہ شروع ہوا، وہ چونگی 26 پر ہم پر گولیاں برسا کر بھی ختم نہیں ہوا ، ہمارا بے گناہ لیڈر جیل میں بند ہے ہم صرف اس
کی رہائی کے لیے احتجاج کررہے تھے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنے لیڈر کی خاطر اتنی بڑی تعداد میں عوام لے کر نکلے، میں چلینج کرتا ہوں ماضی کا کوئی اتنا بڑا مارچ دکھائیں، ہم کبھی بھی اپنے کارکنان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، جنہوں نے یہ حرکت کی انہیں عبرت ناک سزا ملے گی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ بھی ہم خود کریں، ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم پھر نعرہ لگائیں کہ ایسے صحیح تو پھر ایسے ہی صحیح، جب پنجاب پولیس کے اہلکار پکڑے گئے تو انہوں نے عمران خان کے ہی نعرے لگائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک تک جاؤ اور ہمارے لوگ وہیں تک گئے اگر کوئی اس سے آگے گیا تو میں یقین سے کہتا ہوں ان میں بھی ماسک والے لوگ ہی ہونگے، ریڈ زون کسی کے باپ کا ہے کیا ؟ جواب یہ دو کہ گولیاں کیوں ماری تھیں؟۔
ہمارے شہداء نے جس مقصد کیلئے قربانیاں دیں ہیں ہم انشاء اللہ وہ مقصد حاصل کرکے رہیں گے، ہمارے شہداء کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی۔ علی امین گنڈاپور نے حکومتی رہنماوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بے شرم، بے غرت ہمیں یہ کہتے ہیں کہ بھاگ گئے، ہمارے لوگ کیا دہشتگرد ہیں؟ تُم گولیاں مارو اور ہم بیچارے کھڑے رہیں، اب جب ہم اسلحہ لے کر آئیں گے تو بتائیں گے کہ بھاگتا کون ہے، تگڑے ہو جانا سب۔
اسلحہ، بارود، پیسہ ہمارے پاس بھی سب کچھ ہے ڈرو اُس وقت سے کہ جب ہم کہیں گولی کا جواب گولی ہی ہے، تمہارے باپ میں بھی جرات ہے تو لگاؤ گورنر راج میں چیلنج کرتا ہوں، اگر تم اس صوبے میں رہ گئے تو سمجھنا تم اپنے باپ سے پیدا نہیں ہوئے ہوں گے۔
news
دنیا کا پہلا چیٹ بوٹ ایلیزا: 60 سال بعد دوبارہ زندہ
محققین نے طویل عرصے سے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کو دریافت کیا اور اسے دنیا کے پہلے اور 60 سال پرانے ابتدائی چیٹ بوٹ ELIZA کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔
سائنسدانوں نے حال ہی میں پرانے گمشدہ کمپیوٹر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے الیزا نامی دنیا کے پہلے چیٹ بوٹ کو دوبارہ زندہ کیا ہے، جو کہ ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
MIT آرکائیوز سے دھول میں اٹے پرنٹ آؤٹس کا جائزہ لیا گیا جس میں سائنسدانوں نے ایک کوڈ دریافت کیا جو 60 سال سے گُمشدہ تھا۔
ایلیزا کو 1960 کی دہائی میں ایم آئی ٹی کے پروفیسر جوزف ویزنبام نے تیار کیا تھا اور اس کا نام ایلیزا رکھا گیا تھا۔
محققین کا کہنا ہے کہ الیزا ایک ایسا لینگویج ماڈل ہے جس کے ساتھ صارفین بات چیت کر سکتے ہیں، اور یہ آج کی AI ٹیکنالوجی میں بھی ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔
الیزا کو سائیکو تھراپسٹ کی طرح سوالات کا جواب دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی صارف کہے “سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں”، تو ایلیزا جواب میں پوچھے گا، “کس بنیاد پر؟”
news
چین کی دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک: اسکائی رائیڈر ایکس 1 کی رونمائی
چین نے دنیا کی پہلی فضائی موٹر بائیک متعارف کرائی ہے، جو 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتی ہے۔
چینی کمپنی رکٹر کی جانب سے پیش کردہ اس بائیک کے منفرد ڈیزائن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب لا سکتی ہے۔
اسکائی رائیڈر ایکس 1 نامی یہ بائیک صرف ایک بٹن کے دبانے سے سڑک سے آسمان میں اور آسمان سے سڑک پر واپس آ سکتی ہے۔
جب اسکائی رائیڈر ایکس 1 سڑک پر ہو گی تو یہ ایک برقی بائیک کی طرح چلائی جا سکے گی، لیکن جب اس کے چاروں بازو کھلیں گے تو یہ ایک فضائی بائیک میں تبدیل ہو جائے گی۔ اس کے پنکھے چلنے کے بعد سوار کو اپنی منزل کا تعین کرنا ہوگا، اور پھر بائیک انہیں وہاں تک لے جائے گی۔
یہ سواری دو مختلف ورژن میں دستیاب ہو گی۔
کم قیمت والی بائیک ایکس 1 ایس ایل فضاء میں 25 منٹ تک پرواز کر سکے گی، جبکہ زیادہ قیمت والی ایکس 1 ایس ایکس میں بڑی بیٹری نصب ہوگی، جو 40 منٹ تک پرواز کر سکے گی۔
اس بائیک میں ایمرجنسی پیراشوٹ بھی شامل ہوگا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں