news
غیر قانونی ذرائع سے اربوں ڈالر کمانے والا پائریسی گروپ گرفتار
یورپ میں 10 اہم ممالک کی پولیس نے ایک بڑے مشترکہ آپریشن میں دنیا کے سب سے بڑے پائریسی نیٹ ورک کو پکڑ لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس آپریشن ٹیکن ڈاؤن میں برطانیہ، بلغاریہ، کروشیا، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ اور رومانیا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھر پور حصہ لیا۔
یہ سب سے بڑا پائریسی نیٹ ورک مبینہ طور پر یورپ میں 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد صارفین کو پائریٹڈ کانٹینٹ فراہم کر رہا تھا اور غیر قانونی طور پر 26 کروڑ ڈالر سے زائد ماہانہ اور سالانہ 3.15 ارب ڈالر کما رہا تھا۔ اس وجہ سے اسٹریمنگ سروسز کو سالانہ 10 ارب ڈالر تک کا نقصان ہو رہا تھا۔
آڈیو ویژول اینٹی پائریسی ایلائنس (اے اے پی اے) کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس آپریشن میں 17 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی کرپٹو کرنسی ضبط کی اور 11 افراد کو حراست میں بھی لے لیا ، جبکہ 102 افراد ابھی زیرِ تفتیش ہیں۔
اے اے پی اے کے شریک صدر مارک ملریڈی نے کہا کہ اس پیمانے پر کیے جانے والے ملٹی جیورِسڈکشنل لا انفورسمنٹ ایکشنز اس چیلنج کو نمایاں کرتے ہیں جس کا سامنا اس انڈسٹری کو پیچیدہ بین الاقوامی پائریٹ نیٹورکس کی وجہ سے کرنا پڑتا ہے۔
اس آپریشن سے دو سال قبل تک تحقیقات کی گئیں جس میں یورو پول بھی شامل تھی۔ ان تحقیقات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور غیر قانونی اسٹریمنگ فورمز کو بھی زیر نگرانی رکھا گیا۔
یورو پول نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کاپی رائٹ خلاف ورزی سے ہٹ کر بھی اس معاملے میں دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے شواہد ملے ہیں جس میں منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم وغیرہ شامل ہیں۔
آپریشن کے دوران 29 کمپیوٹر سرور اور سینکڑوں آئی پی ٹی وی ڈیوائس کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
news
قدیم کہکشاؤں کی دریافت: کائنات کے ماضی کے راز
ماہرین فلکیات نے تین ایسی کہکشائیں دریافت کی ہیں جو کائنات کے قدیم ماضی کے رازوں کو افشا کرسکتی ہیں۔ یہ کہکشائیں، جنہیں Sculptor A، B اور C کا نام دیا گیا ہے، اتنی چھوٹی اور مدھم ہیں کہ روایتی کمپیوٹر الگورتھمز کے ذریعے ان کا پتہ لگانا مشکل ہے، اور انہیں دیکھنے کے لیے تیز انسانی آنکھ کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایریزونا یونیورسٹی کے ماہر فلکیات ڈیوڈ سینڈ نے یہ حیرت انگیز دریافت کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ڈی ای ایس آئی لیگیسی سروے کا مطالعہ کر رہے تھے اور آسمان کے ان علاقوں کا مشاہدہ کر رہے تھے جن کی پہلے تلاش نہیں کی گئی تھی۔ صرف چند گھنٹوں میں یہ کہکشائیں سامنے آئیں۔
یہ کہکشائیں صرف چند سو سے ایک ہزار ستاروں پر مشتمل ہیں، جو ملکی وے کے مقابلے میں بہت چھوٹی ہیں، کیونکہ ملکی وے میں 100 بلین سے زیادہ ستارے اور کئی بونی کہکشائیں موجود ہیں۔ ان تینوں کہکشاؤں کے اندر موجود ستارے قدیم ہیں، جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کہکشاؤں نے اربوں سال پہلے نئے ستارے بنانا بند کر دیا تھا۔
اگرچہ Sculptor C ایک دور دراز کہکشاں ہے، Sculptor A زمین کے قریب ہے اور Sculptor B اس سے زیادہ دور ہے۔ ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ تنہائی میں ہیں، جس نے سائنسدانوں کو حیران کر دیا ہے کہ کائنات کی ٹائم لائن میں ان کہکشاؤں میں ستاروں کی تشکیل اتنی جلدی کیوں رک گئی۔
news
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا پر دنیا بھر میں مذمتی قراردادوں کا اعلان
فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں مذمتی قراردادیں پیش کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 190ملین پاونڈ کے اس ریفرنس میں کوئی بھی ثبوت موجود نہیں تھا، نیب ایک آلہ کار بن چکا ہے اور اس کی تحقیقات فراڈ ہیں۔ ہم یہ میچ جیتیں گے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں عدل و انصاف کا میچ ہے جو عمران خان جیتیں گے۔
ہم اس فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں مذمتی قراردادیں پیش کریں گے۔ ہم نے پہلے دن کہا تھا کہ یہ بریت کا کیس ہے۔ ہم نیب کے ریفرنس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آج کے دن بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی طور پر ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی اور عدالتیں شہری بنیادی حقوق کا تحفظ نہیں کر سکیں۔
بشریٰ بی بی کو بانی کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے اور جتنا جیل میں رہنا پڑا رہوں گا۔
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی سیل میں تھوڑی دیر میں منتقل کر دیا جائے گا۔ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا یہ پہلا مقدمہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نہ رشوت ہے اور نہ کسی کو پیسہ ملا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں