کھیل
الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بن گئے
الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بن گئے۔وہ آج قذافی سٹیڈیم میں چارج سنبھالیں گے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین بن گئے۔وہ آج قذافی سٹیڈیم میں چارج سنبھالیں گے، وہ بورڈ کے انتخابات تک فرائض سرانجام دیں گے۔نامزد گورننگ بورڈ رکن پی سی بی محسن نقوی فی الحال ممبر گورننگ بورڈ کے طور پر کام کرینگے۔مقام چیئرمین الیکشن کمشنر شاہ خاورمتوقع طور پر ایک ماہ میں بورڈ کے انتخابات کرائیں گے اور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کا اعلان جلد کرینگے۔ممبر گورننگ بورڈ محسن نقوی چیئرمین کا انتخاب لڑینگے، محسن نقوی تین سال کی مدت کیلئے چیئرمین رہنے کے اہل ہونگے۔
news
شعیب اختر کا محمد حفیظ کو کرارا جواب: “وسیم وقار نے لیگیسی چھوڑی ہے”
سابق قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کے 90 کی دہائی کے کرکٹرز کے بارے میں دیے گئے بیان پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایک پروگرام “ڈگ آؤٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے، شعیب اختر، جو دنیا کے تیز ترین باؤلر کے طور پر مشہور ہیں، نے حفیظ کے نائنٹیز کی ٹیم اور وقار یونس و وسیم اکرم کے بارے میں بیان پر سخت ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ حفیظ کا یہ بیان کہ 90 کی دہائی کے لیجنڈری کرکٹرز کی کوئی میراث نہیں ہے، ان کی بے عزتی کے مترادف ہے۔ شعیب نے کہا کہ حفیظ نے وسیم اکرم اور وقار یونس سے یہ کہہ کر ان کی توہین کی کہ “سر، آپ نے کچھ بھی نہیں چھوڑا؟”۔
شعیب اختر نے اپنے دور کے دوران بھارت کے خلاف 70 سے زائد ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 70 سے زیادہ فتوحات کا ذکر کیا اور کہا کہ ان میں سے 60 ون ڈے ایسے تھے جنہیں وسیم اور وقار نے اپنی محنت سے جیتا، تو آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے کچھ نہیں چھوڑا؟
راولپنڈی ایکسپریس نے حفیظ کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وسیم اور وقار نے کوئی وراثت نہیں چھوڑی تو پھر آپ نے کیا چھوڑا؟ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جب ٹیم آئی سی سی کے بڑے ٹورنامنٹس میں کامیابی حاصل نہیں کرتی تو اس کی مقبولیت میں کمی آتی ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ جیت نہیں سکتے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ محمد حفیظ نے کہا تھا کہ نائنٹیز کی ٹیم نے پاکستان کو کئی میگا سٹارز دیے۔
news
ٹریوس ہیڈ کا بھارتی مداحوں کے ساتھ سیلفی سے انکار، ویڈیو وائرل
آسٹریلوی اوپنر بیٹر ٹریوس ہیڈ نے بھارتی مداحوں کے ساتھ سیلفی بنانے سے انکار کر دیا۔ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کر رہے ہیں، اور حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔
اس ویڈیو میں ٹریوس ہیڈ کو ایک اسٹور میں خریداری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران، سن رائزرز حیدرآباد کے مداح ان کے ساتھ تصویریں بنوانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن وہ انکار کر دیتے ہیں۔ ویڈیو ریکارڈ کرنے والے نے کہا، “حیدرآباد کے لوگ آپ سے پیار کرتے ہیں، کم از کم آپ کو ان کا جواب دینا چاہیے،” لیکن ٹریوس ہیڈ خاموشی سے وہاں سے چلے گئے۔
اس وائرل ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے تبصرے سامنے آئے۔ کچھ نے ہیڈ کو مداحوں کو نظر انداز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بہت سے لوگوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی پرائیویسی کا حق حاصل ہے۔ ایک صارف نے لکھا، “سن رائزرز حیدرآباد کے شائقین ٹریوس ہیڈ کو ہراساں کر رہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے۔ ان کے خیال میں ہر غیر ملکی کھلاڑی کو ڈیوڈ وارنر جیسا ہونا چاہیے، جو ہمیشہ بھارت کی چاپلوسی کرتا ہے۔” ایک اور صارف نے کہا، بھارتی دوسرے لوگوں کی پرائیویسی کا احترام نہیں کرتے، یہی وجہ ہے کہ ویرات کوہلی بھارت چھوڑ رہے ہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔