news
دلوں کو صرف محبت سے مسخر کیا جا سکتا ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا میں بچپن سے اپنے گھر میں ربیع الاول کا مہینہ عقیدت و احترام سے مناتے ہوئے دیکھ رہی ہوں ہمارے گھر میں چراغاں ہوتا ہے نعت خوانی کی جاتی ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی کو جشن کی طرح منایا جاتا ہے
میں اج کے والدین خصوصا ماؤں سے یہ کہنا چاہوں گی کہ وہ اپنے بچوں کو رات کے وقت سلاتے ہوئے کہانیاں سنائیں،اس کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کا ضرور بتائیں عشق نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے اپ ہی وہ عظیم ترین ہستی ہیں جنہیں اللہ نے اپنا محبوب کہا ہیومن رائٹس کی بنیاد اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی رکھی خطبہ حجتہ الوداع میں اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلا انسانی چارٹر پیش کیا۔
وزیراعلی پنجاب نے خواتین اور بیٹیوں کے حقوق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ان کی زیادہ بات نہیں کی جاتی لیکن میں ضرور کرنا چاہوں گی بیٹوں اور بیٹیوں کو تعلیم اور ہر لحاظ سے فرق کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بیٹیوں کی تعلیم و تربیت بھی لڑکوں ہی کی طرح بہت اہم ہے معاشرے میں طلاق یافتہ یا واپس ا جانے والی بچی کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا جب کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث کو ضرور بیان کرنا چاہوں گی کہ جب تمہارے پاس کوئی بیٹی لوٹا دی جاتی ہے تو اس کا تم پر حق پہلے سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔
news
سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کیلئے وکیل کی استدعا مسترد کر دی
سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکیل کی استدعا مسترد کر دی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ ابھی باقی ہے، اور ان دو ٹیسٹوں کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے تفتیش میں تعاون نہیں کیا، جس پر چیف جسٹس نے فوری طور پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا:
“عدالت میں اس طرح کی بات نہ کریں۔”
ذوالفقار نقوی نے بعدازاں اپنے الفاظ واپس لے لیے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے موقف اپنایا کہ ان کے موکل پر 300 سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ غیر معمولی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے سپریم کورٹ خصوصی ہدایت دے کہ وہ عمران خان سے ملاقات کر سکیں تاکہ ان سے مقدمے کے لیے ہدایات لی جا سکیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا:
“جب آپ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جانا ہے تو چلے جائیں، ہم کوئی تحریری حکمنامہ جاری نہیں کریں گے۔ آپ بغیر عدالتی حکم نامے کے ملاقات کر لیں، ملاقات ہو جائے گی۔”
عدالت نے بعد ازاں سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت فراہم کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس اس سے قبل واضح کر چکے ہیں کہ 9 مئی کے تمام کیسز کا ٹرائل چار ماہ میں مکمل کرنے کا ایک ہی بار حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔
اس موقع پر وکیل بابر اعوان نے مؤقف اپنایا تھا کہ انسانی طور پر چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنا ممکن نہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا:
“قانون میں تو تین ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا ذکر ہے، ہم تحریری حکم نامے میں ڈیڈ لائن بھی درج کریں گے۔”
بابر اعوان نے یہ بھی کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے، جس پر چیف جسٹس نے کہا:
“ٹھیک ہے، آپ چیلنج کر لیں، ہم اپیل خارج کر رہے ہیں۔”
اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے دورانِ سماعت یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ ضمانت کا غلط استعمال بھی ممکن ہے، تاہم چیف جسٹس نے جواب میں کہا:
“اگر ضمانت کا غلط استعمال ہوا ہے تو آپ متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے تھے۔”
عدالت نے واضح کر دیا کہ 9 مئی کے تمام مقدمات پر ایک مرتبہ ٹرائل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی جائے گی اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
news
جیرڈ آئزک مین کی مریخ مشن کو ترجیح، ناسا کی نئی سمت کا اعلان
امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے نامزد سربراہ جیرڈ آئزک مین نے مریخ پر انسانی مشن کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
امریکی سینیٹ کمیٹی میں پیشی کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ ارب پتی تاجر جیرڈ آئزک مین نے مستقبل کے خلائی منصوبوں اور اپنی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ:
“میں ناسا کے مریخ مشن کو ترجیح دینا چاہتا ہوں، اور ٹرمپ بھی امریکی خلابازوں کو مریخ پر بھیجنے کو اہمیت دیں گے۔”
یاد رہے کہ ناسا کا “آرٹیمس” چاند مشن ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں متعارف کروایا گیا تھا، تاہم بعد ازاں ٹرمپ انتظامیہ نے مریخ پر براہِ راست جانے کی خواہش کا اظہار کیا، جس سے یہ خدشات جنم لینے لگے کہ اگر امریکا نے چاند کی سطح پر اپنا وجود مستحکم نہ کیا تو چین یا دیگر طاقتیں وہاں خلا کو پُر کر سکتی ہیں۔
ایلون مسک، جو اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور اسپیس ایکس کے بانی و سربراہ بھی ہیں، طویل عرصے سے مریخ پر انسانی بستی بسانے کے حامی رہے ہیں۔ ان کا خواب ہے کہ انسان کو ایک ملٹی پلینٹری (کئی سیاروں پر آباد) مخلوق بنایا جائے۔
یہ خیال اب مزید تقویت پا گیا ہے کیونکہ ایلون مسک ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور غیر رسمی مشیر کے طور پر بھی سامنے آ چکے ہیں۔
جیرڈ آئزک مین نے کمیٹی میں یہ بھی کہا کہ:
“ہمارے پاس چاند پر واپسی اور وہاں اپنی موجودگی برقرار رکھنے کی مکمل صلاحیت ہونی چاہیے تاکہ سائنسی، اقتصادی اور قومی سلامتی کے فوائد حاصل کیے جا سکیں۔”
ناسا کے نئے ممکنہ سربراہ اور ایلون مسک کے مریخ مشن سے وابستہ نظریات، مستقبل میں امریکا کی خلائی حکمتِ عملی کو چاند سے مریخ کی طرف موڑنے کا اشارہ دے رہے ہیں، جس کے عالمی خلائی دوڑ پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔