news

دلوں کو صرف محبت سے مسخر کیا جا سکتا ہے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف

Published

on

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا میں بچپن سے اپنے گھر میں ربیع الاول کا مہینہ عقیدت و احترام سے مناتے ہوئے دیکھ رہی ہوں ہمارے گھر میں چراغاں ہوتا ہے نعت خوانی کی جاتی ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی کو جشن کی طرح منایا جاتا ہے
میں اج کے والدین خصوصا ماؤں سے یہ کہنا چاہوں گی کہ وہ اپنے بچوں کو رات کے وقت سلاتے ہوئے کہانیاں سنائیں،اس کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کا ضرور بتائیں عشق نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے اپ ہی وہ عظیم ترین ہستی ہیں جنہیں اللہ نے اپنا محبوب کہا ہیومن رائٹس کی بنیاد اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی رکھی خطبہ حجتہ الوداع میں اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلا انسانی چارٹر پیش کیا۔

https://sahafat.com/wp-content/uploads/2024/09/WhatsApp-Video-2024-09-16-at-14.36.17_4222b1ef-1.mp4


وزیراعلی پنجاب نے خواتین اور بیٹیوں کے حقوق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ان کی زیادہ بات نہیں کی جاتی لیکن میں ضرور کرنا چاہوں گی بیٹوں اور بیٹیوں کو تعلیم اور ہر لحاظ سے فرق کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بیٹیوں کی تعلیم و تربیت بھی لڑکوں ہی کی طرح بہت اہم ہے معاشرے میں طلاق یافتہ یا واپس ا جانے والی بچی کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا جب کہ اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث کو ضرور بیان کرنا چاہوں گی کہ جب تمہارے پاس کوئی بیٹی لوٹا دی جاتی ہے تو اس کا تم پر حق پہلے سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version