Connect with us

news

اختر مینگل نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، احتجاجی تحریک کا نیا مرحلہ شروع

Published

on

اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے 20 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کے پیش نظر بی این پی دھرنے کی جگہ اب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی، اور پارٹی کا احتجاج اب ایک نئی شکل میں جاری رہے گا۔

مستونگ میں لک پاس کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو کوئٹہ میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ رویہ جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی کی مرکزی کابینہ کا اجلاس 18 اپریل کو کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔

سردار اختر مینگل نے واضح کیا کہ پارٹی کا مؤقف بدستور وہی ہے اور وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی کارکن ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام خواتین کی رہائی کے مطالبے پر کسی بھی قسم کے سمجھوتے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاجی تحریک کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا اور بلوچستان کے ہر ضلع میں عوامی سطح پر مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی تاکہ حکومت پر عوامی دباؤ کے ذریعے مطالبات منوائے جا سکیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے بی این پی کے لانگ مارچ کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ سردار اختر مینگل کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر وہ ناکام رہی، جبکہ بی این پی کے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پارٹی کارکنوں نے برما ہوٹل، چکی شاہوانی، فیض آباد، مشرقی بائی پاس اور قمبرانی روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا تھا۔

بی این پی کے سربراہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ قومی شاہراہوں کو بند کر کے دھرنا لک پاس پر ہی جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اختر مینگل کی گرفتاری کے لیے تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کا حکم بھی جاری کیا تھا، مگر سردار اختر مینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا تھا۔ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

آئی ٹی سی این ایشیا: پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری

Published

on

آئی ٹی سی این

آئی ٹی سی این ایشیا: پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی جانب اہم قدم

ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے آئی ٹی سی این ایشیا پاکستان میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کا ایک مؤثر پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے پاکستان کے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو عالمی سطح پر متعارف کروایا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل معیشت اور عالمی سرمایہ کاری کے مواقع

ایونٹ میں آئی ٹی، اسٹارٹ اپس، فِن ٹیک اور سافٹ ویئر انڈسٹری سے وابستہ ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ ماہرین کے مطابق یہ پلیٹ فارم پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں براہِ راست سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھول رہا ہے۔

گلگت بلتستان میں کنیکٹیویٹی کی بہتری

آئی ٹی ایونٹ کے دوران گلگت بلتستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن اور پریمیئر کیبلز کے درمیان معاہدہ طے پایا۔ اس اقدام کا مقصد خطے میں انٹرنیٹ، ڈیجیٹل رسائی اور مواصلاتی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا ہے، جس سے سماجی اور معاشی ترقی کو تقویت ملے گی۔

سائبر سیکیورٹی پر بین الاقوامی توجہ

عالمی سی آئی ایس او سمٹ نے ایونٹ کو مزید اہم بنا دیا۔ اس سمٹ میں 50 سے زائد ممالک کے 500 سے زیادہ سینئر سائبر سیکیورٹی اور ٹیک ماہرین نے شرکت کی۔ عالمی سی آئی ایس او فورم کے صدر ڈاکٹر اردال اوزکایا نے اجلاس کی قیادت کی اور پاکستان کے سائبر سیکیورٹی وژن کو اجاگر کیا۔

Continue Reading

news

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 89 ہزار روپے تک پہنچ گئی

Published

on

سونے کی قیمت

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 89 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں اضافہ

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 431 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 549 روپے مقرر کی گئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات

ماہرین اقتصادیات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی، اور مجموعی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کا یہی رجحان برقرار رہا، تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی موجود ہے۔

سرمایہ کاری کے لیے اہم معلومات

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں سرمایہ کاروں اور عام صارفین دونوں کے لیے اہم ہیں۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ سرمایہ کار اس وقت سونے میں خرید و فروخت کے فیصلے احتیاط سے کریں اور مارکیٹ کے رجحانات پر نظر رکھیں۔

Continue Reading

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~