news
بجلی کےاعلی ٹیرف غیر پائدار ٹیکس اور لیکوڈٹی کی کمی برامداد کو نقصان پہنچنے والے اہم عوامل
صنعتی شعبہ ملک کی ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعت نے بجلی کے اعلی ٹیرف غیر پائدار ٹیکس لیکوڈٹی کی کمی کو برامدات کو نقصان پہنچانے والے اہم عوامل قرار دیا۔
ٹیکسٹائل سے متعلق ایک ورچول میٹنگ میں وزیر تجارت جام کمال خان کی قیادت میں وزیرات تجارت کی ٹیم کے ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افرادنے خیالات کا اظہار کیا گیا۔
متعلقہ ایم او سی حکام نے ملبوسات میک اپ اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کی کونسل کے ممبران کے ساتھ ٹیکسٹائل فائبر یارن اور فیبرکس کی نمائندگی کرنے والی دیگر کونسلوں کے ساتھ بات چیت کی جس میں ٹیکسٹائل ملبوسات کی صنعت پر اثر انداز ہونے والے اہم مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی گئی۔
پاکستان کی معیشت ٹیکسٹائل سیکٹر کی برامدات سخت ٹیکسوں اور توانائی کے زدہ اخراجات کے درمیان جدوجہد کر رہی ہے دونوں کونسلوں کے اراکین نے برامدات میں رکاوٹ پیدا کرنے والے کئی مسائل کے نشاندہی کی جن میں توانائی کی اعلی ٹیرف غیر پائدار ٹیکس لیکویڈٹی کی کمی قانونی ضابطے کے احکامات سے متعلق پیچیدگیاں زیادہ قرض لینے کی لاگت کے ساتھ محدود برامدی فائنانسنگ اور ٹیرف سے متعلق چینلجز بھی شامل ہیں
میٹنگ کے شرکا نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے تاکہ برامدات کی رفتار کو برقرار رکھا جا سکے میٹنگ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور نئے پلگ اینڈ پلے گارمنٹ سٹیز کے قیام کی ضرورت پر بھی بات کی گئی جنہیں اس شعبے میں ترقی کے فروغ دینے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے کونسل کے اراکین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے پاس بین الاقوامی منڈی کے بڑے حصے پر قبضہ کرنے کا منفرد موقع ہے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے ملک کے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل برامدات کو تقویت ملے وزیر نے ان کے نقطہ نظر کو تسلیم کیا اور کہا کہ شعبے کو ہموار کرنے عالمی مسابقت برامدات کو بڑھانےاور ان مسائل پر توجہ دی جانی چاہیے۔
news
پاکستان :لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ کے نئے موسمیاتی فائنانس پروگرام کا اعلان، ہمیش فالکنر
برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان، ہمیش فالکنر نے لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ (37 ارب روپے) کے نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ فنڈنگ نئی ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ کرہ ارض اور پاکستانی کاروبار دونوں کو فائدہ پہنچے۔
ہمیش فالکنرنے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی طویل تاریخ ہے جس میں دونوں ممالک نے موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ ہمیش فالکنر کا کہنا تھا کہ یہ فنڈنگ پاکستان کے مقامی کاروباروں کی مدد کرے گی اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کرے گی۔
اس اعلان کے پیچھے ایک رپورٹ بھی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کے اقدامات نہ کیے تو اگلے 25 سالوں میں اس کی لاگت ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
یہ فنڈنگ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ساتھ شراکت داری میں پیش کی جائے گی اور موسمیاتی تبدیلی سے عالمی خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
news
عمران خان :سیل سرکل چار کو تھانہ قرار دینے کے احکامات، سی پی او راولپنڈی
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے سیل کو تھانہ ڈکلیئر کر کے وہاں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اڈیالہ جیل کے سرکل 4 کو تھانہ نیو ٹاؤن قرار دیا گیا ہے، اور اس فیصلے کے احکامات سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔
عمران خان کے سیل پر پولیس کی سکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے، جہاں سکیورٹی عملہ تین مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ اس سلسلے میں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سی پی او راولپنڈی کی طرف سے مراسلہ بھی بھیجا گیا ہے۔
عمران خان کا 28 ستمبر کے مقدمے میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کے سیل کی سکیورٹی کو مزید مستحکم کیا گیا ہے۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں