news

بجلی کےاعلی ٹیرف غیر پائدار ٹیکس اور لیکوڈٹی کی کمی برامداد کو نقصان پہنچنے والے اہم عوامل

Published

on

صنعتی شعبہ ملک کی ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعت نے بجلی کے اعلی ٹیرف غیر پائدار ٹیکس لیکوڈٹی کی کمی کو برامدات کو نقصان پہنچانے والے اہم عوامل قرار دیا۔
ٹیکسٹائل سے متعلق ایک ورچول میٹنگ میں وزیر تجارت جام کمال خان کی قیادت میں وزیرات تجارت کی ٹیم کے ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افرادنے خیالات کا اظہار کیا گیا۔
متعلقہ ایم او سی حکام نے ملبوسات میک اپ اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کی کونسل کے ممبران کے ساتھ ٹیکسٹائل فائبر یارن اور فیبرکس کی نمائندگی کرنے والی دیگر کونسلوں کے ساتھ بات چیت کی جس میں ٹیکسٹائل ملبوسات کی صنعت پر اثر انداز ہونے والے اہم مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی گئی۔


پاکستان کی معیشت ٹیکسٹائل سیکٹر کی برامدات سخت ٹیکسوں اور توانائی کے زدہ اخراجات کے درمیان جدوجہد کر رہی ہے دونوں کونسلوں کے اراکین نے برامدات میں رکاوٹ پیدا کرنے والے کئی مسائل کے نشاندہی کی جن میں توانائی کی اعلی ٹیرف غیر پائدار ٹیکس لیکویڈٹی کی کمی قانونی ضابطے کے احکامات سے متعلق پیچیدگیاں زیادہ قرض لینے کی لاگت کے ساتھ محدود برامدی فائنانسنگ اور ٹیرف سے متعلق چینلجز بھی شامل ہیں
میٹنگ کے شرکا نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے تاکہ برامدات کی رفتار کو برقرار رکھا جا سکے میٹنگ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور نئے پلگ اینڈ پلے گارمنٹ سٹیز کے قیام کی ضرورت پر بھی بات کی گئی جنہیں اس شعبے میں ترقی کے فروغ دینے کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے کونسل کے اراکین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے پاس بین الاقوامی منڈی کے بڑے حصے پر قبضہ کرنے کا منفرد موقع ہے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسی پالیسیاں بنائیں جس سے ملک کے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل برامدات کو تقویت ملے وزیر نے ان کے نقطہ نظر کو تسلیم کیا اور کہا کہ شعبے کو ہموار کرنے عالمی مسابقت برامدات کو بڑھانےاور ان مسائل پر توجہ دی جانی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version