Connect with us

news

رضوان کیرئیر کی نئی بلندیوں پر

Published

on

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ تیسرے سے نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

وہیں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اسی میچ میں اپنی سنچری کی بدولت سات درجے ترقی کرتے ہوئے کیرئیر کی اعلیٰ پوزیشن حاصل کی، وہ مشترکہ 10ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس تبدیلی سے بابر اعظم رضوان سے صرف چھ ریٹنگ پوائنٹس آگے ہیں، پاکستان کے نائب کپتان سعود شکیل بھی پیچھے نہیں ہیں۔ شکیل بنگلہ دیش کے خلاف اپنی سنچری کے بعد مجموعی طور پر 13ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

news

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فواد چوہدری کے حملے کی مذمت

Published

on

فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فواد چودھری کے شعیب شاہین پر حملے کو سنگدلانہ قرار دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے اس جھگڑے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ صرف شعیب شاہین پر نہیں بلکہ تحریک انصاف کے چہرے پر بھی طمانچہ ہے۔ انہوں نے شعیب شاہین کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کسی بھی فورم پر خود کو پی ٹی آئی کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

سیاسی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں فواد چودھری کی مذمت کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی گالم گلوچ اور بدزبانی ان کے فحش گوئی کے رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر فواد چودھری کا شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ ایک نہایت سنگدلانہ اقدام ہے اور یہ دلیل و منطق کے مقابلے میں حیوانی جبلّت کا اظہار کرتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فواد چودھری کی ذات سے بانی چیئرمین کی ہدایت پر لاتعلقی اختیار کرنے کے بعد یہ تنازعہ کھڑا ہوا ہے۔ ان کا ماضی بھی ایسے کئی واقعات سے بھرا ہوا ہے۔ سیاسی کمیٹی نے کہا کہ فواد چودھری کی جانب سے طاقت کے استعمال اور مخالفین سے اسکور برابر کرنے کے لیے ایسے حربوں کا استعمال یہ پہلا واقعہ نہیں، بلکہ ایسے کئی واقعات ان کے ماضی میں بھی موجود ہیں۔

جاری رکھیں

news

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک

Published

on

سیکیورٹی فورسز

خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 15 غیر ملکی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسان سمیت 4 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے دو مقامات پر کارروائیاں کیں۔ ایک کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور 9 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خارجی رِنگ لیڈر فارمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف توری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل ہیں۔ یہ تمام دہشت گرد علاقے میں کئی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ ایک اور کارروائی میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج کو مؤثر طریقے سے ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، خوارج کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف سمیت 4 جوان شہید ہوئے۔ لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف اس آپریشن کی قیادت کر رہے تھے اور ان کا تعلق لاہور سے تھا۔ شہدا میں نائیک بھی شامل ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~