Connect with us

news

بلوچستان جرگہ قتل کیس: ریاست کی عملداری پر سوالات، حکومت کا سخت ردعمل

Published

on

بلوچستان جرگہ قتل کیس

بلوچستان جرگہ قتل کیس، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے بلوچستان میں جرگہ کے فیصلے کے بعد مرد و خاتون کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایک واقعہ نہیں بلکہ پاکستان کی عزت اور ریاستی عملداری پر حملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جرگہ عدالتیں، گواہیاں اور پھر قتل—یہ کون سا نظام ہے؟ بلوچستان جرگہ قتل کیس کیا ریاست کی جگہ جرگے فیصلے کر رہے ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اجتماعی جرم ہے اور صرف صوبائی معاملہ یا سیاست کا مسئلہ نہیں بلکہ ریاستی ڈھانچے اور قانونی نظام کی بے توقیری ہے۔ عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومت کو دو ماہ بعد سوشل میڈیا سے اس سانحے کی اطلاع ملی؟ انہوں نے کہا کہ قاتل صرف دو انسانوں کے نہیں بلکہ پاکستان کی عزت کے قاتل ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم نوکریوں یا سیاسی باتوں سے آگے بڑھ کر اس غیرقانونی نظام کے خلاف جنگ کریں۔

دوسری جانب، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ قتل ہونے والے مرد و خاتون میاں بیوی نہیں تھے بلکہ دونوں پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کے اپنے بچے بھی موجود ہیں۔ مقتول خاتون کے پانچ جبکہ مرد کے چھ بچے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن میں مقتولین کو نیا شادی شدہ جوڑا قرار دیا گیا ہے، حالانکہ دونوں کے درمیان کوئی رشتہ نہیں تھا۔ وزیراعلیٰ نے واقعے کو سفاکانہ قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی صورت قابل قبول نہیں اور حکومت اس میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ معاشرہ اور نہ ہی حکومت اس قسم کے غیر انسانی عمل کی اجازت دے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

پاکستان کا مطالبہ منظور، آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹا دیا

Published

on

پاکستان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر آئی سی سی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ایشیا کپ کے بقیہ میچز سے ہٹا دیا ہے، جس کے بعد پاکستان کی ایشیا کپ میں شرکت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران پیدا ہونے والے ہینڈ شیک تنازعے کے بعد پی سی بی نے ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، جسے اب تسلیم کر لیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے اس فیصلے کے بعد رچی رچرڈسن کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے اگلے میچ کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد پاکستان ٹیم نے منگل کی رات ہونے والے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا، جبکہ اس سے قبل یو اے ای کے خلاف میچ سے پہلے ہونے والی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ ابتدائی رپورٹس میں کہا جا رہا تھا کہ آئی سی سی پاک کا مطالبہ مسترد کر دے گا، تاہم پی سی بی نے یہ واضح کیا تھا کہ اگر مطالبہ تسلیم نہ ہوا تو پاکستان ایشیا کپ سے دستبردار ہو سکتا ہے۔ تاہم اب تنازع حل ہو چکا ہے اور پاک ٹیم نے ایونٹ میں شرکت جاری رکھنے کی تصدیق کر دی ہے۔ پاک اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اہم میچ بدھ کے روز شیڈول ہے۔

جاری رکھیں

news

خواجہ آصف: قطر واقعہ امریکا کی مرضی سے ہوا

Published

on

خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر میں جو کچھ ہوا وہ امریکا کی مرضی سے ہوا، اور یہ خوش فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ اسرائیل امریکا کا تابع ہے، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ امریکا، اسرائیل کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ ان کے مطابق، اسرائیل امریکا کا نہیں بلکہ امریکا اسرائیل کا “پراڈکٹ” ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی تل ابیب اشارہ کرے گا، امریکا دوبارہ اسی انداز میں کارروائی کرے گا، چاہے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کچھ بھی کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ایک ایسا دفاعی اتحاد تشکیل دینا چاہیے جو جارحیت کے خلاف نہ ہو بلکہ دفاع کے لیے ہو۔ انہوں نے قطر میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہا کہ پوری مسلم قیادت کی موجودگی کے باوجود فوری ردعمل کی توقع قبل از وقت ہے۔

خواجہ آصف نے اسامہ بن لادن کے حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ “میڈ ان یو ایس اے” تھا، جسے سوڈان سے سی آئی اے کی مرضی سے جنرل ضیاء کے پاس لایا گیا تاکہ وہ افغانستان میں جہاد کی قیادت کرے۔ ان کے بقول، اسامہ کا جہاد دراصل امریکا کے تحفظ کے لیے لانچ کیا گیا تھا، اس کا اسلام یا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حماس کے رہنما قطر میں امریکا کی رضا مندی سے موجود تھے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ قطر کی سیاست اور فلسطین سے متعلق معاملات بھی واشنگٹن کی نگرانی میں چلتے ہیں۔ خواجہ آصف کے مطابق، مسلم دنیا کو اس خوش فہمی سے نکلنا ہوگا کہ امریکا مسلم مفادات کا تحفظ کرے گا؛ درحقیقت، امریکا اور اسرائیل ایک ہی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~