Connect with us

film

صنم تیری قسم 2‘ کا اعلان، ویلنٹائن ڈے 2026 پر ریلیز ہوگی

Published

on

صنم تیری قسم

2016 کی مشہور بالی ووڈ رومانوی ڈرامہ فلم ’صنم تیری قسم‘ کی دوبارہ ریلیز نے ایک بار پھر اس کی مقبولیت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے بعد، فلم کے میکرز نے اس کے سیکوئل کا اعلان کیا ہے۔

فلم کے مرکزی اداکار ہارش وردھن رانے اور ماورا حسین کی جوڑی نے شائقین کی توجہ دوبارہ حاصل کر لی ہے، اور اب مداح بے صبری سے ’صنم تیری قسم 2‘ کے بارے میں کسی بھی خبر کا انتظار کر رہے ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں، فلم کے ہدایتکاروں رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے بتایا کہ سیکوئل کی کہانی پہلے حصے کی تحریر کے دوران ہی دو حصوں میں تقسیم کی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسرے حصے کی کہانی پہلے سے مکمل ہے اور فلم کی ریلیز کے لیے ویلنٹائن ڈے 2026 کو ہدف بنایا گیا ہے۔

فلم کے پہلے حصے کے آخری منظر، جہاں اندر درخت کے قریب پہنچتا ہے اور سارو (ماورا حسین) کی آواز گونجتی ہے، کے بارے میں ہدایتکاروں نے وضاحت کی کہ یہ منظر خاص طور پر سیکوئل کے لیے پس منظر تیار کرنے کے لیے رکھا گیا تھا۔

ہدایتکاروں نے مزید بتایا کہ فلم کے زیادہ تر گانے تیار ہو چکے ہیں اور مداحوں کے شاندار ردعمل کے پیش نظر، وہ ’صنم تیری قسم 2‘ کو جلد ہی باضابطہ طور پر لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

drama

نادیہ جمیل کا انکشاف: عمران خان نے تھانے جا کر رہائی دلائی

Published

on

نادیہ جمیل

پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ بیان کیا ہے کہ کس طرح عمران خان ان کے لیے تھانے گئے تھے۔

نادیہ نے بتایا کہ شادی سے پہلے وہ اپنے منگیتر (جو اب ان کے شوہر ہیں) کے ساتھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگئیں، اور انہیں چھڑوانے کے لیے عمران خان بھی تھانے پہنچے تھے۔

اداکارہ کے مطابق یہ واقعہ ضیاء الحق کے دور میں پیش آیا، جب اخلاقی پولیس (شاہین پولیس) نکاح کے بغیر ساتھ گھومنے والوں کو پکڑتی تھی۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ وہ اپنے منگیتر کے ساتھ گاڑی میں سیر کے لیے نکلی تھیں کہ شاہین پولیس نے انہیں روک لیا۔ پولیس نے انہیں تھانے لے جا کر حوالات میں بند کر دیا، کیونکہ وہ اپنا نکاح نامہ پیش نہیں کرسکے۔ نادیہ نے کہا کہ انہوں نے پولیس سے منت سماجت کی اور جرمانہ ادا کرنے کی پیشکش بھی کی، لیکن پولیس نے انہیں رہا نہیں کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ تھانے میں پہنچنے کے بعد انہیں ایک کال کرنے کی اجازت ملی۔ انہوں نے فوراً اپنے والد کے دوست یوسف صلاح الدین کو فون کیا، جو اس وقت عمران خان اور دیگر دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ عمران خان نادیہ جمیل کے والد کے قریبی دوست تھے۔ یوسف صلاح الدین نے فون سنتے ہی عمران خان کو واقعے کے بارے میں بتایا، اور وہ فوراً تھانے پہنچ گئے۔

جاری رکھیں

drama

منشا پاشا نے پہلی شادی کو زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دے دیا

Published

on

پاکستان شوبز کی اداکارہ منشا پاشا نے اپنی پہلی شادی کو اپنی زندگی کا سب سے مشکل وقت قرار دیا ہے۔

حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے، منشا پاشانے اپنی زندگی کے چیلنجنگ لمحات پر بات کی اور اپنی پہلی شادی کے تجربات کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی شادی اور کالج کے دن ان کی زندگی کے سب سے زیادہ مشکل ادوار تھے۔ اس وقت انہیں مستقبل کے بارے میں بہت سی بے یقینی کا سامنا تھا، لیکن وقت کے ساتھ یہ سمجھ میں آیا کہ یہی مشکلات انسان کی شخصیت کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

منشا نے یہ بھی بتایا کہ 2014-2015 کا دور ان کے لیے خاص طور پر مشکل تھا، جب وہ کام میں مصروف تھیں، شادی شدہ زندگی گزار رہی تھیں، اور اسی دوران ان کے والد کو کینسر کی تشخیص ہوئی جبکہ ان کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا۔

اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے سب کچھ بکھر رہا ہو۔

یاد رہے کہ منشا پاشا کی شادی 2013 میں اسد فاروقی سے ہوئی تھی، جو 2018 میں ختم ہوگئی، لیکن اب وہ معروف وکیل جبران ناصر کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔

حیدرآباد میں پیدا ہونے والی اور کراچی میں پرورش پانے والی منشا پاشا نے ڈرامہ ’ہمسفر‘ میں ایک معاون کردار کے ذریعے شوبز میں قدم رکھا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~