news
صدر آصف زرداری کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، چین کو اولین اتحادی قرار دے دیا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم پہلے چین کے اتحادی ہیں اور پھر کسی اور کے، یہ کہنا کہ پڑوسی سے زیادہ ہمارے قریب کوئی اور ہے، غلط ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد حملے پاکستان اور چین کے گہرے تعلقات اور دوستی کو متاثر نہیں کرسکتے۔ صدر آصف علی زرداری بیجنگ میں چین کے عظیم عوامی ہال پہنچے، جہاں چین کے صدر نے ان کا استقبال کیا۔
چین کی مسلح افواج کے چاک وچوبند دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر دیا اور اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون کے منصوبوں، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے صدر شی جن پنگ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت صدر شی جن پنگ کو ایک وژنری رہنما اور پاکستان کے خاص دوست کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صدر شی جن پنگ اور صدر آصف زرداری کی بیجنگ میں گریٹ ہال آف چائنہ میں ملاقات ہوئی، جس میں چینیوں کی پاکستان میں سکیورٹی اور سی پیک منصوبوں پر تیزی سے بات چیت ہوئی۔ صدر آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور۔
news
شگر کے علاقے الچوڑی میں پاک فوج اور SCO کا آئی ٹی فری لانسنگ ہب قائم
پاک فوج اور ایس سی او نے ضلع شگر کے دور دراز علاقے ’’الچوڑی‘‘ میں آئی ٹی فری لانسنگ ہب قائم کر دیا ہے۔
اس پسماندہ علاقے میں آئی ٹی ہب کا قیام مقامی لوگوں کے لیے آئی ٹی انقلاب کے ذریعے ترقی کی ایک نئی راہ ہموار کرے گا۔
آئی ٹی ہب کے قیام کے یہ اقدامات SCO کے ویژن 2025 کا حصہ ہیں، جس کا مقصد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل انقلاب لانا ہے۔
اس ویژن کے تحت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی کنیکٹیوٹی فراہم کرنے کے بڑے منصوبے پر کام جاری ہے، اور اب تک 68 چھوٹے اور بڑے آئی ٹی سینٹرز قائم کیے جا چکے ہیں۔
ویژن کے تحت ان دور دراز علاقوں میں فری لانسنگ آئی ٹی ہب قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں نوجوان نسل کو آن لائن روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔ الچوڑی جیسے دور دراز علاقے میں تیز ترین انٹرنیٹ کے ساتھ فری لانسنگ آئی ٹی ہب کا قیام ایک اہم سنگ میل ہے، اور نوجوان اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر اپنے اور اپنے خاندان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر علاقہ عمائدین، سول ایڈمنسٹریشن کے حکام اور الچوڑی ضلع شگر کے نوجوانوں نے دور دراز علاقے میں فری لانسنگ آئی ٹی ہب کے قیام پر پاک فوج اور ایس سی او کا شکریہ ادا کیا۔
news
امریکی قانون ساز کا چینی اے آئی ایپ کے خلاف سخت قانون تجویز
امریکی قانون ساز نے ایک نیا قانون تجویز کیا ہے جس کے تحت چینی اے آئی ایپ ڈیپ سیک کے استعمال پر بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، یہ بل ریپبلیکن سینیٹر جوش ہاؤلے کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جس کا مقصد امریکی شہریوں کو چینی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے روکنا ہے۔
اگر یہ قانون منظور ہو جاتا ہے تو چین میں تیار کردہ ٹیکنالوجی کی درآمدگی کو روکا جا سکے گا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کو 20 سال تک کی قید اور 10 لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر یہ خلاف ورزی کسی کاروبار کی جانب سے کی گئی تو جرمانہ بڑھ کر 10 کروڑ ڈالر تک جا سکتا ہے۔
اگرچہ اس قانون میں ڈیپ سیک کا نام نہیں لیا گیا، لیکن یہ بل چینی چیٹ بوٹ کے متعارف ہونے کے صرف ایک ہفتے بعد پیش کیا گیا ہے، جو اس وقت امریکا میں سب سے مقبول اے آئی ایپ بن چکی ہے اور امریکی ٹیک اسٹاک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ایپ کو امریکی ٹیک انڈسٹری کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے چکے ہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں