Connect with us

news

پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم اور پیشہ ورنہ صلاحیتوں سے لیس ہے ،آرمی چیف

Published

on

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مزار قائد پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی یادداشت کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیےپاکستانی ایئر فورس اکیڈمی کے دستے نے مزار قائد پر گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ایئر وائس مارشل شہریار خان ایئر افیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ یوم دفاع کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کے لیے پروقار تقریب ہوئی ہے اس موقع پر ارمی چیف نے کہا ہمارا ہر افسر اور سپاہی جذبہ ستمبر لیے ملکی سلامتی اور تحفظ کا فرض نبھا رہا ہے جس جرات کے ساتھ افواج اور عوام دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی دہشت گردی کے عفریت کو بہادر ی و جوا ں مردی سے افواج نے قابو کیا سکیورٹی فورسز اداروں کی کاوشوں سے پاکستان عدم استحکام ہونے سے محفوظ ہے روایتی دہشتگردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشتگردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے ڈیجیٹل دہشتگردی اور ففتھ جنریشن جنگ نئے چیلنجز کے طور پر سامنے آرہی ہے دشمن عناصر اور غیر ملکی اداروں کے اشتراک نے ڈیجیٹل دہشت گردی کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم دفاع کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اج کے دن افواج نے قوم کے ساتھ لڑتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے تھے جنگ ستمبر میں قومی اتحاد و یکجہتی کا عظیم جذبہ دیکھنے میں آیا جوانوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر دیا مسلح افواج نے بے مثال جرت و بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ارمی چیف نے اپنے پیغام میں شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اج کے دن ہم پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں پاک افواج عرض پاک کی سرحدوں کی نگہبانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں دفاع کے لیے ہر طرح کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہیں پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور غازی اور شہداء کی جرات و بہادری کو سلام پیش کیا اور مزار پر پھول چڑھا ے

news

پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

Published

on

پاک - مراکش

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:

پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔

اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جاری رکھیں

news

اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

اسٹار لنک سیٹلائٹس

اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔

یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔

راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔

اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~