news
پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم اور پیشہ ورنہ صلاحیتوں سے لیس ہے ،آرمی چیف
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے مزار قائد پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی یادداشت کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیےپاکستانی ایئر فورس اکیڈمی کے دستے نے مزار قائد پر گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ایئر وائس مارشل شہریار خان ایئر افیسر کمانڈنگ پی اے ایف اکیڈمی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ یوم دفاع کی مناسبت سے مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کے لیے پروقار تقریب ہوئی ہے اس موقع پر ارمی چیف نے کہا ہمارا ہر افسر اور سپاہی جذبہ ستمبر لیے ملکی سلامتی اور تحفظ کا فرض نبھا رہا ہے جس جرات کے ساتھ افواج اور عوام دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی دہشت گردی کے عفریت کو بہادر ی و جوا ں مردی سے افواج نے قابو کیا سکیورٹی فورسز اداروں کی کاوشوں سے پاکستان عدم استحکام ہونے سے محفوظ ہے روایتی دہشتگردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشتگردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے ڈیجیٹل دہشتگردی اور ففتھ جنریشن جنگ نئے چیلنجز کے طور پر سامنے آرہی ہے دشمن عناصر اور غیر ملکی اداروں کے اشتراک نے ڈیجیٹل دہشت گردی کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم دفاع کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اج کے دن افواج نے قوم کے ساتھ لڑتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے تھے جنگ ستمبر میں قومی اتحاد و یکجہتی کا عظیم جذبہ دیکھنے میں آیا جوانوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر دیا مسلح افواج نے بے مثال جرت و بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ارمی چیف نے اپنے پیغام میں شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اج کے دن ہم پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں پاک افواج عرض پاک کی سرحدوں کی نگہبانی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں دفاع کے لیے ہر طرح کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہیں پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور غازی اور شہداء کی جرات و بہادری کو سلام پیش کیا اور مزار پر پھول چڑھا ے
news
فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی، ذرائع
میڈیا ذرائع کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے
مقامی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 2005 روپے فی تولہ کی کمی سے دو لاکھ 84 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 2144 روپے کی کمی سے دو لاکھ 44 ہزار 84 روپے کا ہو گیا ہے
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا ریٹ 25 ڈالر کم ہو کر 20752 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے
news
نئے اے آئی الگوردم کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام کی اسکرین ٹائم میں اضافہ، میٹا
کمپنی کی طرف سے نئے اے آئی الگوردم متعارف کرانے کے بعد سے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے اسکرین ٹائم میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کی طرف سے پیش کی جانے والی اس سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے اے آئی فیچر میں بہتری کے بعد صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام پر وقت صرف کرنے کے دورانیے میں بالترتیب 8 اور 6 فی صد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اوسط صارف کتنا اضافی وقت ان پلیٹ فارم پر گزار رہا ہے۔ البتہ، ای مارکٹرز کی طرف سے لگائے جانے والے حالیہ تخمینے کے مطابق امریکا میں بالغ افراد روزانہ کی بنیاد پر اندازاً 30 منٹ تک فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پلیٹ فارمز پر گزارتےہیں۔ سال بھر کے دوران اسکرین ٹائم کا یہ اضافہ 10 سے 15 گھنٹے کا بنتا ہے۔
میٹا چیف مارک زکر برگ کے مطابق امید ہےکہ فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک ایسی نئی فیڈ شامل کی جائے جو اے آئی سے بنے مواد کو براہ راست دیکھ سکے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں