Connect with us

news

خیبر میں منشیات کے خاتمے کے لئے پولیس کی مؤثر حکمت عملی

Published

on

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال نے کہا کے خیبر سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔منشیات کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی بنائی گئی ہے انٹلیجنس بیس کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے منشیات کے خلاف پولیس کی مؤثر حکمت عملی کے باعث جمرود اور باڑہ میں کامیاب کاروائیاں کرکے بڑے مگر مچھوں کو بے نقاب کیاگیا ہےمختلف علاقوں اورچیک پوسٹوں پر منشیات کی اسمگلنگ کو نہایت ہی پیشہ ورانہ طریقے سے ناکام بنا کرکروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے متعدد منشیات فروشوں اور سمگلروں کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کیا گیا ہیں جوکہ پولیس افسران اور جوانوں کی محنت کی عکاسی کرتا ہے۔


ہرقسم کےمنشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات اٹھائےجارہے ہیں ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندیاں اور سنیپ چیکنگ کو مزید موثر بنایا جارہا شہریوں سے ملکر علاقے سے منشیات کاخاتمہ کرینگے منشیات فروشوں سمگلروں ڈیلوری کے خلاف بالا تفریق کاروائیاں اسی طرح جاری رہے گی منشیات کہ مکروہ دھندوں میں ملوث افراد کےخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاہ نوجوان نسل کو منشیات کی تباہ کاریوں سے بچا کر ہی دم لیں گے۔ علاقہ معززین مشران علماء کرام سوشل ورکرز منشیات کا کاروبار کرنے والوں سے سوشل بائکاٹ کریں منشیات کے خاتمے میں آپنا کردار ادا کریں اور پولیس کے ساتھ اپنی تعاون جاری رکھیں۔

COURTESY : KPK POLICE FB

news

پاک-مراکش مشترکہ فوجی مشق 2025 کا آغاز

Published

on

پاک - مراکش

آئی ایس پی آر
راولپنڈی، 14 اپریل 2025:

پاکستان اور مراکش کی افواج کے مابین انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش دوطرفہ مشترکہ فوجی مشق 2025 کی افتتاحی تقریب اسپیشل آپریشنز اسکول، چک رٹ میں منعقد ہوئی۔ اس مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) اور مراکش کی افواج کے اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسپیشل آپریشنز اسکول چک رٹ کے کمانڈنٹ تھے۔

اس مشترکہ مشق کا مقصد باہمی تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ شریک افواج ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جاری رکھیں

news

اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

اسٹار لنک سیٹلائٹس

اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔

یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔

راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔

اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~