news
حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونے والے اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کرد ی
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی ہدایات پر کمشنر کراچی نے احکامات جاری کر دیئےلکڑی، ایکریلک، شیشے، پتھر، پلاسٹک و سیرامک کے پائپ، روچ کلپس، چلم، بونگس، میریجوانا پائپ اور دیگر اشیاء کی فروخت پر قلم 144 نافذمتعلقہ تھانوں کے سٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) پاکستان پینل کوڈ (PPC) کی دفعہ 188 کے تحت خلاف ورزیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے مجاز ہیں، نوٹیفکیشنیہ پابندی سندھ میں منشیات کے استعمال کے خلاف جاری ہماری جنگ میں ایک اہم قدم ہے، ہمارا مقصد ایسے آلات کی دستیابی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو منشیات کے کھپت میں استعمال ہوتے ہیں، شرجیل انعام میمن عوام، خاص طور پر نئی نسل، کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے سخت اقدامات کرتے رہیں گے
news
فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی، ذرائع
میڈیا ذرائع کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے
مقامی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 2005 روپے فی تولہ کی کمی سے دو لاکھ 84 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 2144 روپے کی کمی سے دو لاکھ 44 ہزار 84 روپے کا ہو گیا ہے
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا ریٹ 25 ڈالر کم ہو کر 20752 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے
news
نئے اے آئی الگوردم کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام کی اسکرین ٹائم میں اضافہ، میٹا
کمپنی کی طرف سے نئے اے آئی الگوردم متعارف کرانے کے بعد سے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے اسکرین ٹائم میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کی طرف سے پیش کی جانے والی اس سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے اے آئی فیچر میں بہتری کے بعد صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام پر وقت صرف کرنے کے دورانیے میں بالترتیب 8 اور 6 فی صد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اوسط صارف کتنا اضافی وقت ان پلیٹ فارم پر گزار رہا ہے۔ البتہ، ای مارکٹرز کی طرف سے لگائے جانے والے حالیہ تخمینے کے مطابق امریکا میں بالغ افراد روزانہ کی بنیاد پر اندازاً 30 منٹ تک فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پلیٹ فارمز پر گزارتےہیں۔ سال بھر کے دوران اسکرین ٹائم کا یہ اضافہ 10 سے 15 گھنٹے کا بنتا ہے۔
میٹا چیف مارک زکر برگ کے مطابق امید ہےکہ فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک ایسی نئی فیڈ شامل کی جائے جو اے آئی سے بنے مواد کو براہ راست دیکھ سکے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں