news
چیف جسٹس نے ایکسٹینشن قبول کرنے سے انکار کر دیا، رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے پاس چیف جسٹس کی ایکسٹینشن اور ائنی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں نیز
انہوں نے کہا کہ اگر سب کی عمر کی حد میں اضافہ کر رہے ہیں تو پھر ٹھیک ہے ،رانا ثنا اللہ
مولانہ سے تعلق کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم مولانہ کے ساتھ ہیں فیض حمید پر ارمی چیف کی تعیناتی اور مرضی کی پوسٹنگ کروانے کا الزام بھی لگتا رہا ہے اس مقصد کے لیے فیض حمید پر پی ٹی ائی کو استعمال کرنے کا الزام بھی لگتارہاہے
news
حج 2025: پاکستانی عازمین کیلئے پیلا کارڈ اور ویکسینیشن لازمی قرار

پاکستان سے فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق مخصوص کارڈ کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے تمام عازمین حج کو سعودی عرب روانگی سے قبل گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی لگوانے کی ہدایت کی ہے۔
تمام عازمین کو اپنے قریبی حاجی کیمپ سے یہ ویکسین مفت میں لگوا کر پیلا کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ پیلے کارڈ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔
وزارت مذہبی امور نے مزید کہا ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کو اپنا پرانا کورونا ویکسین کارڈ بھی ساتھ رکھنا ضروری ہے۔ اگر کسی کے پاس یہ کارڈ موجود نہیں، تو حاجی کیمپ سے دوبارہ کورونا ویکسین لگوا کر نیا کارڈ حاصل کرنا ہوگا۔
عازمین کو سختی سے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ صرف مستند حج اجازت نامے کے ساتھ ہی سعودی عرب کا سفر کریں۔ وزارت نے نشاندہی کی ہے کہ بعض جعلی کمپنیاں اور غیر قانونی اشتہارات لوگوں کو دھوکہ دے کر جعلی حج اجازت نامے فراہم کر رہی ہیں۔
وزارت کے مطابق غیر قانونی اجازت ناموں کے نتیجے میں سعودی حکام کی جانب سے حراست، جرمانے یا ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں داخلے سے بھی انکار ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایسے اجازت ناموں پر کی گئی ادائیگیوں کی واپسی بھی ممکن نہیں ہوگی۔
وزارت مذہبی امور نے زور دیا ہے کہ ایک محفوظ، جائز اور روحانی طور پر بھرپور حج کے لیے عازمین حج صرف مستند ذرائع سے رجوع کریں اور تمام ضروری ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔
news
سجل ملک کا انکشاف: عمران اشرف میرے والدہ کے کزن ہیں

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اینکر سجل ملک، جو حال ہی میں جعلی نازیبا ویڈیو لیک کے واقعے کا شکار ہوئیں، نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں اداکار عمران اشرف کے ساتھ اپنے خاندانی تعلق کا انکشاف کیا ہے۔
انٹرویو کے دوران سجل ملک نے بتایا کہ عمران اشرف ان کی والدہ کے کزن ہیں اور ان کا آپس میں قریبی رشتہ ہے۔ انہوں نے کہا، ’’عمران اشرف ہمارے قریبی رشتے دار ہیں، وہ میری والدہ کے کزن ہیں اور خاندانی تقریبات میں ان کی شرکت رہتی ہے۔‘‘
سجل نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی اپنے اس رشتے کو اپنے کیریئر میں آگے بڑھنے کے لیے استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ ان کا عمران اشرف سے خاندانی تعلق ہے، لیکن ان کی کبھی براہ راست ملاقات نہیں ہوئی۔ نہ کسی شو میں اور نہ کسی نجی تقریب میں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سجل نے ایک بار انسٹاگرام کے ذریعے عمران اشرف سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی جب وہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنا چاہتی تھیں۔ اس بارے میں سجل نے کہا، ’’میں نے عمران اشرف کو میسج کیا تھا اور اپنی والدہ کی تصویر بھی بھیجی تھی تاکہ وہ پہچان سکیں۔ عمران نے میری مدد کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر بدقسمتی سے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا اور ہمارا رابطہ ختم ہوگیا۔‘‘
سجل نے مزید بتایا کہ ان کا خواب اداکارہ بننے کا تھا، لیکن قسمت نے ان کے لیے اینکرنگ کا راستہ کھول دیا، جو اب ان کا کامیاب کیریئر بن چکا ہے۔ سجل ملک کی سچائی اور محنت نے آج انہیں ایک نمایاں مقام دلوایا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں