news
موٹر سائیکل سواروں کو لائسنس حاصل کرنے کے لیے سیکھنے والے کے اجازت نامے کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
عمارہ اطہر نے بتایا کہ محدود مدت کے موٹر سائیکل لائسنس کے لیے 42 دن کا انتظار ختم کر دیا گیا ہے۔ اب شہری ڈرائیونگ ٹیسٹ دے سکتے ہیں اور اپنے لرنر پرمٹ کے ساتھ لائسنس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سہولت کی فراہمی کا مقصد قیمتی وقت بچانا اور قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کو فروغ دینا ہے۔ مزید برآں، لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر 2000 روپے جرمانہ ہو گا، CTO لاہور نے مزید کہا۔
شہری اب ایک، دو یا پانچ سال کے لیے موٹر سائیکل کا لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ مراکز پر کیش ہینڈلنگ بھی ختم کر دی گئی ہے۔ لائسنس کے لیے درخواست دینے کے لیے شہریوں کو صرف اپنا شناختی کارڈ لانا ہوگا۔
مزید یہ کہ ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کو لازمی بنایا جا رہا ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرول (PHP) نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لیے اپنی کوششیں تیز کرتے ہوئے 9,956 موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانے کیے ہیں۔
بغیر ہیلمٹ سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن سڑک کی حفاظت کو بڑھانے کے وسیع تر اقدام کا حصہ ہے کیونکہ موٹر سائیکل سے متعلق حادثات میں سر پر چوٹیں موت کی سب سے بڑی وجہ بنی ہوئی ہیں۔ سڑک حادثات کے دوران جان لیوا چوٹوں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کو بڑے پیمانے پر ایک اہم اقدام کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
پورے اگست کے دوران، PHP نے ملتان ریجن میں 209,353 گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ ان انسپکشن کے نتیجے میں 73,410 گاڑیوں کو ٹریفک کی مختلف خلاف ورزیوں پر چالان کیا گیا۔
news
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے کے لیے جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط
سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں فل کورٹ کے سامنے پیش کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے، سندھ ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کے لیے ایڈیشنل ججوں کی نامزدگیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ کا فُل کورٹ بنچ تشکیل دینے کیلئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں انہوں نے 6 دسمبر کو شیڈول جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام اپنےخط میں کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر تقریباً دو درجن درخواستیں اس وقت سپریم کورٹ کے اندر زیر سماعت ہیں، چیف جسٹس 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دے دیں، موجودہ جوڈیشل کمیشن 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہی بنایا گیا ہے، جس کی آئینی حیثیت سپریم کورٹ میں مختلف درخواست گزاروں نے چیلنج کر دی ہے، 26 ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فیصلے سے پہلے جوڈیشل کمیشن کی قانونی حیثیت بھی مشکوک ہے۔
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کا یہ مؤقف ہے کہ اگر 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دے دی گئی تو کمیشن کے تحت ہونے والے تمام فیصلے اور ججز کی تقرریاں بھی غیر مؤثر ہو جائیں گی، جسٹس منیب اختر اور میں نے 31 اکتوبر 2024ء کو فل کورٹ میں ان درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن ابھی تک ان درخواستوں کی سماعت مقرر نہیں کی گئی اور رجسٹرار کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، جب تک ان آئینی معاملات کا حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا، اس وقت تک کے لیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو ملتوی کر دیا جائے۔
news
چینی ہیکرز کے ہاتھوں امریکیوں کا بڑی تعداد میں میٹا ڈیٹا چوری
چین کے ہیکرز نے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔
ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کا دعویٰ ہے کہ سالٹ ٹائی فون (Salt Typhoon) نامی چینی ہیکنگ گروپ کی سائبر جاسوسی مہم کے دوران میں امریکیوں کا میٹا ڈیٹا چوری کیا گیا۔
امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں درجنوں کمپنیاں ہیکرز کی زد میں آ چکی ہیں جب کہ صرف امریکی ریاست میں 8 ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر فرمز بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے چینی ہیکنگ گروپ سے نمٹنا حکومت کی ترجیح ذمہ داری قرار دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی طرف سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چین نے لاکھوں امریکی شہریوں کو آن لائن ہیکنگ کا بھی نشانہ بنایا ہے۔
اسی حوالے سے 7 چینی شہریوں پر مقدمات بھی درج کیے گئے تاہم ان افراد پر الزام تھا کہ وہ امریکی حکام اور شہریوں کے خلاف ہیکنگ کی ایک ایسی مہم کا حصہ رہے ہیں جو 14 سال جاری رہی۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں