news
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کا 45 واں اجلاس
بورڈ اجلاس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، مشیر لائیواسٹاک نجمی عالم، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، وزیراعلیٰ کے پرنپسل سیکریٹری آغا واصف، ڈاکٹر سروش لودھی اور دیگر متعلقہ حکام شریک
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی پورٹ ٹرمینل سے جام صادق پل تک ایکسپریس وے بنانے کا فیصلہ
یہ نیا ایکسپریس وے 12.5 کلومیٹر اوپر بنے گا باقی نیچے ہوگا،
روڈ کے پی ٹی ٹرمینل تا جام صادق پل کے پاس ملیر ایکسپریس وے سے ملے گا
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کو پی پی پی یونٹ کے ساتھ بیٹھ کر منصوبے کو آخری شکل ددینے کی ہدایت
کے پی ٹی سے جام صادق پل تک پورٹ کی ہیوی ٹریفک کو موٹروے تک راستہ مل جائے گا
پی پی پی موڈ پر یہ سندھ حکومت اپنے وسائل سے سڑک بنائے گی،
منصوبے کی پوری الائمنٹ بناکر دی جائے، وزیراعلیٰ سندھ
این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک منصوبہ
این ڈی ڈی ٹیکنالوجی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم ہورہا ہے
سندھ حکومت پروجیکٹ کیلئے 1.7 ارب روپے مختص کرچکی ہے،
کویت کی انرٹیک کمپنی پروجیکٹ کرنا چاہتی ہے،
انرٹیک کے ساتھ تمام کاغذی کارروائی مکمل ہوچکی ہیں، وزیراعلیٰ کو آگاہی
این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک کی عمارت 20 منزلہ ہوگی،
وزیراعلیٰ سندھ نے پی پی پی یونٹ کو ہدایت کی کہ وہ ایم او یو کے بعد ستمبر 2024 تک ٹیکنالوجی پارک کا معاہدہ ہونا چاہئے
این ای ڈی ٹیک پارک میں انرٹیک، سندھ حکومت/ محکمہ سرمایہ کاری اور این ای ڈی کے شیئر ہونگے
جنگلات لگانے کے تحت کاربن امیشن میں کمی لانے کا منصوبہ
2017 کی ڈبلیو ڈبلیو ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جنگلات 6 فیصد پر ہیں،
کم سے کم جنگلات کل رقبہ کا 25 فیصد ہونا چاہئے،
ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بری طرح متاثر ہیں،
چاہتا ہوں پی پی پی موڈ پر محکمہ جنگلات ایک لاکھ ہیکٹر جنگلات قائم کرے،
جنگلات لگانے کا منصوبہ پی پی پی موڈ پر ہونا چاہئے،
بحث کے بعد طئے ہوا کہ مٹیاری اور جامشورو کے کچے کے علائقہ پر جنگلات لگائے جائیں گے
پہلے مرحلے میں 34995 ہیکٹر پر جنگلات لگائے جائیں گے، وزیراعلیٰ کو آگاہی
مکمل درخت جس میں بابل، کنڈی، نیم اور بہن بھی لگائے جائیں،
جنگلات لگانے سے کاربن کریڈٹس بھی ملیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
پی پی پی پالیسی بورڈ نے منصوبہ کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ سندھ نے پی پی پی موڈ پر 88022 ہیکٹر ریفارسیشن کرنے کی منظوری دے دی
88022 ایکڑ پر ریفارسیشن کیلئے ایشائی بینک سے ٹیکنکل مدد لینے کا فیصلہ
ریفارسیشن شہید بینظیرآباد، دادو، نوشہروفیروز، جامشورو، خیرپور، لاڑکانہ اور سکھر کے کچے کے علائقہ میں کئے جائیں گے،
ماربل سٹی منصوبہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ماربل سٹی منصوبہ کو مکمل کرنے میں کافی تاخیر ہونے پر برہم
اب اس منصوبہ کو ہر صورت فائنل کرکے شروع کریں،
ماربل سٹی پر ماربل گرینائیٹ کے علاوہ متعلقہ انڈسٹری بھی لگائی جائے گی،
ماربل سٹی سے ایکسپورٹ بھی بڑھے گی،
ماربل سٹی 300 ایکڑ پر نارتھرن بائی پاس کے قریب قائم ہو رہا ہے،
ماربل سٹی کراچی پورٹ سے 40 کلومیٹر، پورٹ قاسم سے 60 کلومیٹر اور 25 کلومیٹر کراچی-حیدرآباد موٹروے کی دوری پر ہے،
منصوبہ پر ترقی کیلئے بڈر فائنلائز ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
جو بھی فائنل ہوا ہے اب اس منصوبہ کو حتمی مراحل میں ڈالیں،
news
حکومت کا بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے نیپرا سے رجوع
وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے نیپرا سے رابطہ کر لیا ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے منظوری کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔ اس درخواست میں وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو سماعت کرے گی۔
ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین کو ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا، اور لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام صارفین کو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 تک کرنے کی تجویز دی ہے، اور اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ حکومت اپریل سے جون تک تین ماہ کے لیے سبسڈی بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ڈسکوز اور کے ای کے صارفین کو ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ حکومت اپریل سے جون کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی، جس کی آئی ایم ایف نے بھی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دی تھی۔ آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔ یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ہونے والے ریونیو سے فراہم کیا جائے گا۔
news
عامر خان کا اعتراف: سلمان خان مجھ سے بہتر اداکار ہیں
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان نے کافی عرصے سے اپنے دوست سلمان خان کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا، لیکن حال ہی میں ایک انٹرویو میں دونوں نے ایک دوسرے کے بارے میں کھل کر بات چیت کی۔
سلمان خان کی نئی فلم “سکندر” 30 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کی پروموشنز کے دوران ایک پروگرام “سکندر میٹس گجنی” میں عامر خان بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ “گجنی” عامر خان کی ایک بلاک بسٹر فلم تھی، اور سلمان خان کا دعویٰ ہے کہ ان کی فلم “سکندر” بھی زبردست کامیابی حاصل کرے گی۔
اس پروگرام میں سلمان خان اور عامر خان نے اپنی پرانی یادیں تازہ کیں اور دلچسپ چٹکلوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
اسی دوران، عامر خان نے صاف صاف کہا کہ سلمان خان ان سے بہتر اداکار ہیں۔
اس پر “سکندر” کے ہدایتکار نے فوراً کہا کہ سلمان خان جذباتی مناظر، خاص طور پر رونے والے مناظر میں، کافی مہارت رکھتے ہیں۔
سلمان خان نے اپنے ہدایتکار کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کی وجہ سے ہے، سر۔ میں آپ کو دیکھتا تھا اور سوچتا تھا، ‘ارے خدا! یہ آدمی کمال کر رہا ہے، اس کے کندھوں پر پورا “سکندر” کا بوجھ ہے، اور پھر اسے اپنی بیوی اور بچے کے پاس واپس جانا ہے اور پھر دوبارہ سیٹ پر آنا ہے۔’ اور پھر یہ بندہ مجھے بھی برداشت کرے گا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں