Connect with us

news

کنٹینرز کا شہر اسلام آباد

Published

on

کنٹینرز کا شہر اسلام آباد چیف کمشنر اسلام اباد کو سڑکوں کی مسلسل بندش پر شو کاز نوٹس جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز شہر کے چیف کمشنر کو مرکزی سڑکوں کی مسلسل بندش کی وجہ سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت بظاہر کنٹینر سٹی میں تبدیل ہو چکا ہے چیف جسٹس عامر فاروق نے یہ ریمارکس اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے جاری کیے گئے نو ابجیکشن سرٹیفیکیٹ کو منسوخ کرنے پر انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے دیے انہوں نے مزید کہا کہ مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے دفتر انے جانے والوں کو روزانہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے مارگلہ روٹ کے علاوہ تمام سڑکوں سے کانسٹیٹی ٹیوشن تک رسائی بند کر دی گئی اور انہیں خود کون سیٹیوشن ایوینیو تک پہنچنے کے لیے لمبی قطاروں میں انتظار کرنا پڑا اور ادھا کلومیٹر کا فاصلہ 40 سے 50 منٹ میں طے ہوا امزید یہ کہ دارالحکومت عملی طور پر بند ہو چکا ہے کیونکہ ہر طرف کنٹینرز ہی نظر ارہے ہیں۔

news

آئندہ پانچ سال میں آئی ٹی برامدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ پیش، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

Published

on

وزیر اعظم شہباز شریف کو آئندہ پانچ سال میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے پیش کیے گئے اس منصوبے میں آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔ اجلاس میں 25 ارب ڈالر کے برآمدات کے ہدف کے لیے مختلف شعبوں کی منصوبہ بندی کی گئی، جس میں آئی ٹی برآمدات سے 15 ارب ڈالر، ٹیلی کام سے ایک ارب ڈالر، اور ڈیجیٹلائزیشن سے 10 ارب ڈالر کا ہدف شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت افرادی قوت اور وسائل کی کمی نہیں ہے، اور ان وسائل کا بہتر استعمال کرکے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ وزیراعظم نے آئی ٹی شعبے میں مجوزہ اصلاحات کو سراہا اور ان کی کامیابی کے لیے اقدامات کی نگرانی کا عہد کیا۔

پاکستان کی عالمی ای گورننس رینکنگ میں 14 درجے کی بہتری، 2500 نئی آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن، اور آئی ٹی رینکنگ کا 79 سے 40 تک پہنچنا اس ترقی کی مثالیں ہیں۔ وزیراعظم نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو ہدایت دی کہ وہ پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور ہنر کی فراہمی کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرے۔

وزیراعظم نے خلیجی ممالک میں پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کی بڑھتی ہوئی طلب پر بھی زور دیا اور ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں، فری لانسرز اور نوجوان آئی ٹی پروفیشنلز کو ترسیلات زر کے لیے بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔

اس اجلاس میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احسن اقبال چیمہ، اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

جاری رکھیں

news

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی نئی دلکش تصاویر وائرل

Published

on

ثنا جاوید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے اور شوہر کی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جو مداحوں میں مقبول ہو رہی ہیں۔

ثنا جاوید نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر متحدہ عرب امارات سے شعیب ملک کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کیں، جن میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر کے ساتھ ثنا نے لکھا:
“کیوں کہ آپ جانتے ہیں نہ کہ میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔”

تصاویر پر مداحوں کی جانب سے تعریفی تبصرے دیکھنے کو ملے، اور کئی نے جوڑے کی خوشیوں کے لیے دعائیں بھی کیں۔

اس سے قبل، ثنا جاوید نے شعیب ملک کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ کے دوران لی گئی تھی۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا: “کیوٹی، مائی ملک”، اور دل والے ایموجیز کا استعمال بھی کیا تھا۔

شعیب اور ثنا کی شادی

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، اور دونوں نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

یہ شعیب اور ثنا دونوں کی دوسری شادی ہے۔ شعیب نے 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی، جبکہ ثنا جاوید نے 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

مداحوں کی جانب سے دونوں کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~