news
آصف زرداری نے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کی توثیق کردی

صدر نے سیلز ٹیکس فراڈ کیس میں وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کی توثیق کردی صدر آصف زرداری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو فیڈرل ٹیکس محتسب کی ہدایات کی توثیق کی ہے تاکہ جعلی/اڑنے والی سیلز ٹیکس انوائسز کے خاتمے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کو نافذ کرنے کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے۔
ایف ٹی او ڈاکٹر آصف جاہ کا حکم جعلی/فلائنگ سیلز ٹیکس انوائسز کے ذریعے اربوں روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کے معاملے میں آیا۔ اس میں فراڈ کرنے والوں کا ایک گروہ شامل تھا، جس میں ایف بی آر کے افسران، وکلاء، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور کچھ جرائم پیشہ عناصر شامل تھے۔
معلوم ہوا ہے کہ صدر نے ایف ٹی او کے حکم کی توثیق کی ہے جس میں ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئی ٹی اور سیلز ٹیکس ماہرین کی ٹیم تشکیل دے تاکہ فراڈ کے خاتمے اور چین آڈٹ کو آخر تک مکمل کیا جائے۔
یہ مقدمہ شکایت کنندہ کے سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر اور دیگر تفصیلات کا غلط استعمال کرتے ہوئے جعلی/فلائنگ سیلز ٹیکس انوائسز کے اجراء کے حوالے سے ایف بی آر کے خلاف دائر کی گئی شکایت سے شروع ہوا۔
ایف ٹی او نے ایف بی آر کو سیلز ٹیکس کے ماہرین اور آئی ٹی ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دے کر اس مسئلے کا جائزہ لینے اور جامع چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ فول پروف آئی ٹی پر مبنی نظام میں ترجمہ کرنے کے لیے ایک قابل عمل حکمت عملی تیار کرنے کی سفارش کی۔
ایف ٹی او نے ہدایت کی کہ آئی ٹی پر مبنی نظام ٹیکس مینیجرز اور ایڈمنسٹریٹرز کو ریڈ الرٹ جاری کرنے کے قابل ہونا چاہیے جس کا مقصد جعلی/اڑنے والی رسیدوں کی لعنت کو ختم کرنا ہے۔
ایف ٹی او نے جعلی/فلائنگ انوائس کے غلط استعمال میں ملوث 156,335 ملین روپے کی وصولی کے لیے قانونی کارروائیاں مکمل کرنے اور STRN کے غلط استعمال کرنے والوں اور ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف مناسب کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیا۔
news
اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست جلد سنی جائے گی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے عمران خان کی جانب سے دائر کی گئی متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ کیس کو جلد سماعت کے لیے فکس کر دیا جائے گا۔
دوران سماعت وکیل خالد یوسف چوہدری نے عدالت سے درخواست کی کہ کیس کے لیے باقاعدہ سماعت کی تاریخ دی جائے، جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ “میں نے آرڈر کر دیا ہے، اب کیس مقرر کر دیا جائے گا۔”
واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ اس سے قبل عمران خان کی جانب سے عدالت میں ایک علیحدہ درخواست بھی دائر کی گئی تھی جس میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بار بار ملتوی ہونے کی وجوہات جاننے کی استدعا کی گئی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان کی غیر موجودگی میں سماعت کا بار بار ملتوی ہونا سنگین معاملہ ہے، اور بغیر کسی قانونی وجہ کے سماعت ملتوی نہیں کی جانی چاہیے۔ مزید یہ کہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، جسے اچانک جوڈیشل کمپلیکس جی الیون منتقل کر دیا گیا، جو غیر معمولی اقدام ہے۔
درخواست میں عدالت سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ سماعت کے مقام میں تبدیلی اور بار بار کی تاخیر سے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 15 دن سے زائد کا ریمانڈ قانون کے مطابق نہیں دیا جا سکتا، اور عدالت کو تواتر کے ساتھ ملتوی ہونے کی وجوہات بھی بتانی چاہئیں۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس کیس کی سماعت 27 فروری اور 11 مارچ کو بھی ملتوی یا منسوخ کی گئی تھی، جس پر عمران خان کے وکلا نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اب ہائیکورٹ کے حکم کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ کیس کی باقاعدہ سماعت جلد شروع ہو جائے گی۔
news
صدر آصف زرداری: قومی سلامتی کمیٹی نے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے پاکستانی قوم کی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، اور قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں۔
ان خیالات کا اظہار صدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں وزیر داخلہ نے انہیں بھارت کے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت، فوری اور دوراندیش قومی اقدامات کو سراہا۔
صدر نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے اور ان فیصلوں سے واضح پیغام گیا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع الحمدللہ ناقابلِ تسخیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دینا، واہگہ بارڈر کی بندش، اور بھارتی ہائی کمیشن کے ملٹری اتاشی کو وطن واپس بلانے جیسے اقدامات غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں بھارت کی آبی جارحیت اور دیگر دشمنانہ اقدامات کا مؤثر اور دو ٹوک جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اجلاس کے اعلامیے میں واضح طور پر بھارت کے ساتھ تمام قسم کی زمینی تجارت بند کرنے، بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش، اور شملہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا تھا۔
ساتھ ہی بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات سفارتی عملے کی تعداد کو 30 افراد تک محدود کر دیا گیا، جبکہ بھارتی دفاعی، فضائی اور بحری مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔ ان اقدامات کا مقصد واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی، خودمختاری اور پانی جیسے اہم قومی مفاد پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں