Connect with us

head lines

آزاد کشمیر احتجاج: حکومتی مذاکراتی وفد مظفرآباد پہنچ گیا، عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت شروع

Published

on

وزیراعظم آزاد کشمیر،

آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی تحریک کے پیش نظر حکومت کی جانب سے تشکیل دیا گیا اعلیٰ سطحی مذاکراتی وفد مظفرآباد پہنچ گیا ہے۔ وفد میں وزیراعظم آزاد کشمیر، سینیٹر رانا ثنا اللہ، طارق فضل چوہدری، وفاقی وزیر احسن اقبال، سردار یوسف، پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔

مظفرآباد آمد پر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات سننے اور مسائل کا حل نکالنے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے سلجھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے راستے ہمیشہ نقصان دہ ہوتے ہیں، اس سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہوجاتے ہیں۔ کشمیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور ان کے ساتھ بیٹھ کر پُرامن حل نکالا جائے گا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے روانگی سے قبل کہا کہ کچھ عناصر پاکستان کے امن اور استحکام کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، تاہم حکومت عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات سن کر ان کے حل کے لیے سنجیدہ کوشش کرے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ وہ بیرون ملک موجود ہونے کے باوجود صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات میں اب تک 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 شہری جاں بحق اور 72 پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔

head lines

پاک فوج نے سپن بولدک میں افغان طالبان کے حملے ناکام بنادیے

Published

on

By

پاک فوج سپن بولدک حملہ

پاک فوج سپن بولدک حملہ ناکام بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے سپن بولدک کے قریب چمن میں تین مختلف مقامات پر حملے کیے، تاہم پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی نے دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا دیے۔ کارروائی کے دوران پندرہ سے بیس دہشتگرد مارے گئے، جب کہ متعدد زخمی ہو کر پسپا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے معصوم شہریوں اور دیہات کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، مگر پاک فوج نے انتہائی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی سے کارروائی کرتے ہوئے شہری نقصان سے گریز کیا۔

مزید بتایا گیا کہ دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو دھماکے سے اڑا دیا، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ افغان طالبان تجارت اور عوامی آمدورفت کے مخالف ہیں۔ چمن میں جاری کشیدگی کے باعث آج تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے اور پولیو مہم بھی عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقوں میں گشت بڑھا دیا ہے اور علاقے میں مکمل کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے کرم سیکٹر پر افغان طالبان کے ایک اور حملے کی کوشش بھی ناکام بنائی، جس میں آٹھ پوسٹیں اور چھ ٹینک تباہ کیے گئے۔ جوابی کارروائی میں امریکی ساختہ اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا۔

علاوہ ازیں، افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے چمن میں دو بچوں سمیت چار شہری زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پاک فوج کی جانب سے مؤثر ردعمل کے بعد ویش منڈی اور سپن بولدک کے علاقوں میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کیے گئے، جس میں دو دہشتگرد ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔

جاری رکھیں

head lines

پاک فوج اسپن بولدک آپریشن — افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام

Published

on

By

پاک فوج

پاک فوج اسپن بولدک آپریشن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے مشترکہ حملے ناکام بنا دیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے علی الصبح چمن کے علاقے اسپن بولدک میں تین مختلف مقامات پر حملہ کیا، تاہم پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپا کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے دیہات اور معصوم شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا، لیکن پاک فوج کی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اور بروقت ردِعمل کے باعث 15 سے 20 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں نے افغانستان کی سمت سے پاک افغان دوستی گیٹ پر دھماکہ بھی کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور عوامی آمدورفت کے مخالف ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ پاک فوج نے گزشتہ رات کرم سیکٹر میں بھی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے کی کوشش ناکام بنائی۔ جوابی کارروائی کے دوران 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کیے گئے، جب کہ متعدد دہشتگرد ہلاک اور امریکی ساختہ اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

جاری رکھیں

Trending

Copyright © 2024 Sahafat Group of Publications . Powered by NTD.

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~