Connect with us

news

عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس: پی ٹی آئی صرف سوشل میڈیا پر

Published

on

عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے “ایک ٹکے کا ریلیف کا کام” بھی دیکھنے میں نہیں آیا، بلکہ انہوں نے صرف سوشل میڈیا بریگیڈ بنا رکھی ہے جو عوام کو گمراہ کرنے اور انتشار پھیلانے میں مصروف ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس کے برعکس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جگہ جگہ خود جا کر عوام کے مسائل سن رہی ہیں اور ریسکیو و ریلیف کے عمل کی براہ راست نگرانی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام کو یہ دیکھنا چاہیے کہ کون ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون صرف سیاست کر رہا ہے۔

ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی شدت کے باوجود صورتحال کافی حد تک بہتر ہو چکی ہے، تاہم ہیڈ تریموں پر اب بھی شدید دباؤ ہے، جس پر حکومت پوری توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی وزیراعلیٰ خود سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ کر عوام کو ریسکیو کر رہی ہیں، لیکن ایک مخصوص جماعت صرف سوشل میڈیا پر فضول قسم کی باتیں کر کے عوام کو الجھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ “جب بھی قوم مشکل میں ہوتی ہے، یہ مخلوق انتشار پھیلانے آ جاتی ہے،” انہوں نے کہا۔

وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے تھے، تاہم بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی۔ اس کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوری ریلیف آپریشن شروع کیا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب متاثرہ انسانوں کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کے تحفظ کو بھی اہمیت دے رہی ہے۔ “مریم نواز نے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کو کسی بھی مشکل وقت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گی۔” انہوں نے کہا کہ جب تک ایک ایک متاثرہ فرد کو دوبارہ اس کے گھر نہیں بسا دیا جاتا، ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

لاہور میں خیمہ بستیاں نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ تمام ریلیف کیمپس اسکولوں میں قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو سہولت میسر آ سکے۔

news

اسپیس ایکس کا نیا اسٹار لنک مشن: 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ

Published

on

اسٹار لنک سیٹلائٹس

اسپیس ایکس نے بہتر انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے سیٹلائٹس کی ایک نئی کھیپ خلا میں بھیج دی ہے۔

یہ مشہور کمپنی فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے پیر کی صبح 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ساتھ بھرے فالکن 9 راکٹ کو لانچ کرنے میں کامیاب رہی۔

راکٹ نے دوپہر 12 بجے ای ڈی ٹی پر خلائی لانچ کمپلیکس 40 سے اڑان بھری۔

اس مشن کا مقصد یہ ہے کہ 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس کو کم زمین کے مدار میں رکھا جائے تاکہ وہ دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والا انٹرنیٹ فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27 ویں پرواز کے بعد زمین پر واپس آیا، جہاں یہ جسٹ ریڈ دی انسٹرکشنز نامی ڈرون شپ پر اترا، جو بحر اوقیانوس میں واقع ہے۔

جاری رکھیں

news

بچپن کے صدمات کا دیرپا اثر: ذہنی صحت، رشتے اور رویے متاثر ہو سکتے ہیں

Published

on

بچپن

جدید سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچپن میں پیش آنے والے شدید صدمات یا منفی تجربات انسان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر گہرے اور دیرپا اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ ایسے افراد جنہوں نے بچپن میں کسی قسم کا صدمہ جھیلا ہو، ان میں جوانی یا بڑھاپے کے دوران ڈپریشن، بےچینی، اور خوف جیسے ذہنی مسائل عام دیکھے گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچپن کے صدمے ذہنی فلیش بیک، ڈراؤنے خوابوں اور غیر معمولی خوف جیسے نفسیاتی مسائل کو جنم دے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اعتماد کی کمی، رشتوں میں الجھن، اور حد سے زیادہ دفاعی رویہ جیسے سماجی و رویہ جاتی مسائل بھی جنم لیتے ہیں۔ بعض افراد میں نشہ آور اشیاء کی طرف رغبت بھی ان صدمات کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔

تحقیقی شواہد کے مطابق بچپن کا صدمہ اور بعض شدید ذہنی عوارض جیسے کہ پی ٹی ایس ڈی (Post-Traumatic Stress Disorder) یا دیگر نفسیاتی بیماریاں آپس میں مربوط ہو سکتی ہیں۔

تاہم، ماہرین یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ ہر بچہ جو صدمے کا شکار ہو، لازمی نہیں کہ وہ بڑے ہو کر ذہنی مسائل میں مبتلا ہو۔ اگر ایسے بچوں کو بروقت سماجی سپورٹ میسر آ جائے—جیسے کہ والدین، اساتذہ، یا قریبی دوستوں کی مدد—اور انہیں مناسب تھراپی یا کونسلنگ فراہم کی جائے، تو ان کے منفی تجربات کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینا اور تعلیم کے عمل سے جڑے رہنا بھی بچوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~