Connect with us

news

وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر کو خط، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری

Published

on

وزیراعظم

ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے سندھ و بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو ممبران کی تقرری کے لیے مشاورت کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نئی تعیناتیوں کے سلسلے میں مشاورت کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، سندھ سے رکن نثار درانی اور بلوچستان سے رکن شاہ محمد جتوئی 27 جنوری 2025ء کو اپنی آئینی مدت مکمل کر چکے ہیں، جس کے بعد ان عہدوں پر نئی تقرریاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ آئینی طریقہ کار کے مطابق، ان عہدوں پر تقرری کے لیے سب سے پہلے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کی جاتی ہے، اور دونوں جانب سے عام طور پر تین تین نام تجویز کیے جاتے ہیں۔

اگر وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کسی ایک نام پر متفق ہو جائیں تو وہ نام بطور چیف الیکشن کمشنر یا ممبر تعیناتی کے لیے صدر مملکت کو بھجوایا جاتا ہے، جنہیں آئینی طور پر 10 دن کے اندر تقرری کرنا ہوتی ہے۔ بصورت دیگر یہ معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا جاتا ہے۔ تاہم اگر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق رائے نہ ہو سکے، تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو سونپ دیا جاتا ہے، جو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین پر مشتمل ہوتی ہے، اور وہ اکثریتی رائے یا متفقہ فیصلہ کے تحت نام کی منظوری دیتی ہے۔

اس پیش رفت کے بعد آئندہ انتخابات اور انتخابی نظام کی شفافیت سے متعلق اہم فیصلہ سازی متوقع ہے، جس میں تمام سیاسی قوتوں کی شمولیت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

جھانوی کپور نے شوہر میں پسندیدہ خصوصیات بتا دیں

Published

on

جھانوی کپور

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور آنجہانی سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے حالیہ تقریب میں اپنے ممکنہ شوہر میں مطلوبہ خوبیوں کا دلچسپ انداز میں ذکر کیا۔ فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری کے ٹریلر لانچ کے موقع پر جھانوی کپور سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے جیون ساتھی میں کون سی خصوصیات دیکھنا چاہیں گی؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ شخص مہذب، خوش مزاج اور کھانے کا شوقین ہونا چاہیے۔

جب ان سے شوہر کی آمدنی سے متعلق سوال کیا گیا تو جھانوی نے مسکراتے ہوئے کہا، ’’آمدنی زیادہ ضروری نہیں، کچھ بھی چلے گا۔‘‘ شادی سے متعلق سوال پر اداکارہ نے واضح کیا کہ فی الحال ان کی ساری توجہ اپنے فلمی کیریئر پر ہے اور ابھی شادی کے بارے میں سوچنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

اس دوران ایک رپورٹر نے ہنسی مذاق میں پوچھا کہ جھانوی کو پرپوز کون کرے گا؟ تو ان کے ساتھی اداکار ورون دھون نے فوراً روہت سراف کا نام لیا، جس پر روہت نے ہنستے ہوئے کہا، ’’میں شیکھر سے مار نہیں کھانا چاہتا۔‘‘ یہ جملہ اس لیے دلچسپی کا باعث بنا کیونکہ جھانوی کپور کا نام شیکھر پہاڑیا کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، اگرچہ دونوں نے اپنے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور، ورون دھون اور روہت سراف کی فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری 2 اکتوبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

جاری رکھیں

news

استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 سال گزر گئے، فن آج بھی زندہ

Published

on

استاد امانت علی خان

برصغیر کے عظیم کلاسیکل گلوکار اور پٹیالہ گھرانے کے مایہ ناز فنکار استاد امانت علی خان کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 51 برس گزر چکے ہیں، مگر ان کا فن آج بھی زندہ ہے اور ان کی گائی ہوئی غزلیں و نغمے سننے والوں کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ امانت علی خان 1922 میں ہوشیار پور میں پیدا ہوئے اور موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد اُستاد اختر حسین خان سے حاصل کی۔ وہ پٹیالہ گھرانے کے بانی علی بخش جرنیل کے پوتے اور معروف گلوکار استاد فتح علی خان کے بھائی تھے۔ دونوں بھائیوں نے مل کر گائیکی میں ایک نئی روح پھونکی اور بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

قیام پاکستان کے بعد استاد امانت علی خان لاہور آ گئے، جہاں انہوں نے ریڈیو پاکستان سے وابستگی اختیار کی اور کلاسیکل و نیم کلاسیکی موسیقی میں ایک منفرد اور قابلِ احترام مقام حاصل کیا۔ ان کے مشہور گیتوں میں ’ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے‘، ’چاند میری زمیں پھول میرا وطن‘ اور ’یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے‘ آج بھی بے حد مقبول ہیں۔

استاد امانت علی خان کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ وہ 17 ستمبر 1974 کو صرف 52 برس کی عمر میں وفات پا گئے، لیکن ان کی موسیقی اور اندازِ گائیکی آج بھی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~